یورپی یونین کے دو رکن ممالک ہالینڈ اور برطانیہ میں آج جمعرات کو یورپی پارلیمانی انتخابات کے لیے عوامی رائے دہی شروع ہو گئی۔ ہر پانچ سال بعد ہونے والے یہ الیکشن کُل چار روز میں مکمل ہوں گے۔ اس دوران یونین کے رکن تمام اٹھائیس ممالک میں رائے دہندگان یورپی پارلیمان کے سات سو اکاون نئے ارکان منتخب کریں گے۔

کل جمعے کو آئرلینڈ اور چیک جمہوریہ میں ووٹنگ ہو گی جبکہ لیٹویا، مالٹا اور سلوواکیہ میں رائے دہی ہفتے کو ہو گی۔ جرمنی سمیت باقی ماندہ اکیس ممالک میں یہ الیکشن اتوار کو ہوں گے۔ یورپی پارلیمنٹ جمہوری طور پر منتخب دنیا کی واحد کثیرالقومی پارلیمان ہے، جس کے لیے ووٹ دینے کے اہل شہریوں کی تعداد چار سو اکیس ملین کے قریب بنتی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY