آئی سی سی مینز ٹی 20ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی ہے۔

کولکتہ میں کھیلے گئے سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو آخری اوور میں شکست دے کر 196 رنز کا ہدف حاصل کر کے ٹی ٹوئںٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ اس شکست کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیز کا ٹورنامنٹ میں سفر ختم ہو گیا۔

ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے۔روسٹن چیس نے 40، جیسن ہولڈر نے 37 اور روومین پاؤل نے 34 رنز کا قیمتی اضافہ کیا۔ بھارت کی جانب سے سنجو سیمسن شاندار فارم میں نظر آئے اور 97 رنز بنا کر ٹیم کے ٹاپ اسکورر رہے۔

بھارت نے مقررہ ہدف آخری اوور میں حاصل کر کے میچ اپنے نام کیا۔ اس فتح کے ساتھ ورلڈکپ کی سیمی فائنلسٹ لائن اپ مکمل ہو گئی ہے۔پہلا سیمی فائنل 4 مارچ کو جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل 5 مارچ کو انگلینڈ اور بھارت کے درمیان شیڈول ہے۔

………………..

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شکست کی ذمہ داری قبول کرلی۔

کپتان سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پورے ٹورنامنٹ میں ہم نے انڈر پرفارم کیا، 4 ٹورنامنٹس میں ہم سیمی فائنل میں نہیں پہنچے،پریشر میں آکر اچھے فیصلے نہیں کرپا رہے۔

سلمان آغا نے کہا کہ اگر انڈر پریشر آتے رہیں گے تو یہی کچھ ہو گا، شکست کی ذمہ داری ہم ہی لیں گے کپتان اور کوچ دونوں ذمہ داری لیں گے، ہم سلیکشن میں بھی شامل تھے پلیئنگ الیون بھی ہم نے کھلائی۔

پاکستانی کپتان نے کہا کہ کنڈیشنز کو دیکھ کر پلیئنگ الیون بناتے ہیں ہم کوچ کے ساتھ مل کر کمبی نیشن بناتے ہیں ۔

سلمان آغا نے کہاکہ صاحبزادہ فرحان کے علاوہ بیٹنگ میں کوئی کامیاب نہیں ہوا ، میں اپنی کپتانی کا اس وقت فیصلہ کروں گا تو یہ جذباتی پن ہوگا، واپس جا کر دو چار دن لوں گا پھر دیکھتے ہیں کیا فیصلہ کرتا ہوں ۔

کپتان سلمان آغا نے کہا کہ فخر زمان نے غیر معمولی بیٹنگ کی ہمیں پاور پلے میں ایسی ہی بیٹنگ کی ضرورت تھی ، ہمیں میچ سے پہلے ہی علم تھا کہ ہمیں کیسے پلان کرنا ہے تاکہ سیمی فائنل میں پہنچیں، ہم ابھی کہہ سکتے تھےکہ فخر زمان کو پہلے چار میچز کھیلنے چاہیے تھے، فخر زمان کی اس سے قبل فارم اچھی نہیں تھی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دے دی لیکن ورلڈکپ سے باہر ہوگیا۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 212 رنز بنائے۔ جواب میں سری لنکا کی ٹیم 207 رنز بناسکی۔

پاکستان کو سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کیلئے سری لنکا کو 147 یا اس سے کم پر آؤٹ کرنا تھا۔تاہم پاکستانی بولرز سری لنکا کو 147 رنز پر نہ روک سکے اور گرین شرٹس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہوگئے۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان نے صاحبزادہ فرحان کی شاندار سنچری کی بدولت سری لنکا کو جیت کیلئے 213 رنز کا ہدف دے دیا۔

کینڈی میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان نے صاحبزادہ فرحان اور فخرزمان کی دھواں دار اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 212 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے 100 اور فخرزمان نے 84 رنز کی اننگز کھیلی۔دونوں کے درمیان 176 رنز کی ریکارڈ ساز شراکت داری بنی۔

اس کے علاوہ کوئی بھی بیٹر ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔خواجہ نافع 2، شاداب خان 7، محمد نواز اور سلمان آغا صفر پر آؤٹ ہوئے۔

یہ صاحبزادہ فرحان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کی دوسری سنچری ہے، جس کے بعد وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ایک ایڈیشن میں 2 سنچریاں بنانے والے پہلے کرکٹر بن گئے۔

سری لنکا کے خلاف اہم میچ کیلئے بابراعظم، صائم ایوب اور سلمان مرزا کو پلیئنگ الیون سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ نسیم شاہ، خواجہ نافع اور ابرار احمد شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کو سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کیلئے سری لنکا کو 147 یا اس سے کم پر آؤٹ کرنا ہے۔ورنا نیوزی لینڈ 3 پوائنٹس اور بہتر رن ریٹ کی وجہ سے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرے گا۔

اس گروپ سے انگلینڈ پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے اور سری لنکا دوڑ سے باہر ہے۔

………………………………..

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کولمبو میں کھیلے جگئے میچ میں کیوی کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 159رنز بنائے۔ کیویز کی جانب سے گلین فلپس نے 39، ٹم سائفرٹ نے 35، فن ایلن نے 29 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس، ریحان احمد اور عادل راشد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں انگلینڈ نے ہدف آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا اور گروپ میں 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر پہنچ گئی۔

انگلینڈ کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی شکست کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کی امید زندہ ہے۔

نیوزی لینڈ اور پاکستان میں سے کونسی ٹیم سیمی فائنل میں جائے گی، اس کا فیصلہ کل پاکستان اور سری لنکا کے میچ کے بعد ہوگا۔

پاکستان کو سری لنکا کو بڑے مارجن سے شکست دے دینا ہوگی، ورنا نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے نیوزی لینڈ 3 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 160 رنز کا ہدف دے دیا۔

کولمبو میں کھیلے جارہے میچ میں کیوی کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 159رنز بنائے۔ کیویز کی جانب سے گلین فلپس نے 39، ٹم سائفرٹ نے 35، فن ایلن نے 29 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس، ریحان احمد اور عادل راشد نے 2،2  وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ آج انگلش ٹیم کی کامیابی گرین شرٹس کی سیمی فائنل تک رسائی کی امید کو زندہ رکھے گی۔ کیویز جیتے تو فائنل فور میں پہنچ جائیں گے اور پاکستان کے لیے میگا ایونٹ سپرایٹ مرحلے میں ختم ہو جائے گا۔

انگلینڈ کی ٹیم 2 کامیابیوں کے ساتھ پہلے ہی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ پکی کر چکی ہے ،لیکن نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں انگلینڈ کی کامیابی پاکستان کے لیے سیمی فائنل کی امید کی کرن ہو گی ۔

ابھی نیوز ی لینڈ کے 2 میچز میں 3 پوائنٹس ہیں  اور اسے سیمی فائنل تک رسائی کےلیے مزید ایک پوائنٹ کی ضرورت ہے ،اگر نیوزی لینڈ آج کا میچ جیتا تو وہ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا، لیکن اس کی شکست پاکستان کے لیے ایک موقع ہوگا ۔

 پاکستان کے 2 میچز کے بعد ایک پوائنٹ ہے ، اس کو کل سپر ایٹ مرحلے کا آخری میچ سری لنکا کے خلاف کھیلنا ہے ، جس میں کامیابی کی صورت میں پاکستان اور نیوزی لینڈ میں سے بہتر رن ریٹ والی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ سکے گی ۔

لیکن یہ اسی صورت ہوگا جب آج انگلینڈ کی ٹیم نیوزی لینڈ کو شکست دے ۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

بھارت کے شہر احمد آباد میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر176 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے روماریو شیفرڈ 50 اور جیسن ہولڈر 49 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے نجیدی نے 3 جب کہ ربادا اور کوربن بوش نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

جنوبی افریقا نے 177 رنز کا ہدف ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔

جنوبی افریقا کی جانب سے کپتان ایڈن مرکرم نے 82 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔ ان کے علاوہ کوئنٹن ڈی کوک نے 47 اور ریان رکلٹن نے 45 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ گروپ ون میں سے سپر ایٹ مرحلے میں جنوبی افریقا 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگیا ہے جب کہ ویسٹ انڈیز دوسرے، بھارت تیسرے اور زمبابوے چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

……………………….

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں بھارت نے زمبابوے کو 72 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر اہم جیت حاصل کرلی۔

زمبابوے کی ٹیم بھارت کے 257 رنز کے تعاقب میں 6 وکٹ پر 184 رنز بناسکی۔

چنئی میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

بھارت کی اننگز
بھارتی بیٹرز نے زمبابوے کے بولرز کا بھرکس نکالا، چوکے چھکوں کی برسات کرتے ہوئےرواں ایونٹ کا سب سے بڑا اور تاریخ کا دوسرا بڑا سکور بنا ڈالا۔

بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں4 وکٹوں پر 256 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔بھارتی بیٹرز نے اننگز میں مجموعی طور پر17 چھکے مارے۔

بھارت کی جانب سے سنجو سیمسن نے 24، ابھیشیک شرما نے 55، ایشان کشن نے 38 اور کپتان سوریا کمار یادیو نے 33 رنز بنائے۔اختتامی اوورز میں ہاردک پانڈیا اور تلک ورما نے زمبابوین بولرز کا بھرکس نکال دیا۔ پانڈیا 23 گیندوں پر 53 اور تلک ورما 16 گیندوں پر 44 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

بھارت کے 256 رنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ کا دوسرا بڑا اسکور ہے۔ اس سے قبل 2007 میں سری لنکا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کینیا کے خلاف 260 رنز بنائے تھے۔

اس کے علاوہ یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کا اب تک کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ گزشتہ دنوں ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کے خلاف ہی 254 رنز اسکور کیے تھے۔یہ بھارت کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کسی بھی ٹیم کے خلاف سب سے بڑا اسکور ہے۔

زمبابوے کی اننگز
بھارت کے 257 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 184 بنائے۔

زمبابوے کی جانب سے اوپنر برائن بینیٹ نے 97 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ چنئی کپتان سکندر رضا نے 31 رنز بنائے۔

بھارت کی طرف سے ارشدیب سنگھ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

………………………………….

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بھارت نے زمبابوے کو جیت کیلئے 257 رنز کا ہدف دےدیا۔

چنئی میں کھیلے جا رہے میچ میں زمبابوے نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت پر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقرررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 250 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے ابھیشیک شرما 55 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ایشان کشن 38، سوریا کمار یادیو 33 اور سنجو سیمسن نے 24 رنز بنائے۔ہاردک پانڈیا نے 50 اور تلک ورما نے 44 رنز کی ناقابل شکسست اننگز کھیلی۔

زمبابوے کی جانب سے ناگاراوا، مزاربانی، ماپوسا اور سکندر رضا نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سیمی فائنل کی دوڑ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی ہے اور پہلی بار کسی ایشیائی ٹیم کے سیمی فائنل سے محروم رہنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا کے ہاتھوں بھارت کی پوزیشن غیریقینی ہے، بھارت کو زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کا سامنا کرنا ہے۔ اگر ویسٹ انڈیز جنوبی افریقا کو شکست دینے میں کامیاب رہا تو وہ بھی سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہوسکتا ہے۔

پاکستان بھی اسی صورتحال سے دوچار ہے اور پاکستان کو اپنے آخری میچ میں سری لنکا کو لازمی ہرانا ہے جبکہ دیگر نتائج پر بھی نظر رکھنی ہوگی۔

نیوزی لینڈ کا نیٹ رن ریٹ پلس 3.050 جبکہ پاکستان کا منفی 0.461 ہے، اس کا انحصار میچ جیتنے کے ساتھ رن ریٹ بہتر بنانے پر بھی ہوگا، اگر نیوزی لینڈ اپنے آخری میچ میں انگلینڈ سے ہار جاتا ہے تو پاکستان کے امکانات برقرار رہیں گے۔

نیوزی لینڈ سے ہارکر سری لنکا ایونٹ سے باہر ہوگئی ہے، افغانستان سپر ایٹ تک رسائی حاصل نہ کرسکا جبکہ بنگلہ دیش نے احتجاجاً ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کی۔

…………………………

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 61 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر پاکستان کیلئے سیمی فائنل کا سفر انتہائی مشکل کر دیا۔

کولمبو میں کھیلے گئے سپر 8 مرحلے میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 168 رنز بنائے۔

کیویز کی جانب سے مچل سینٹنر 47 اور میکونچی 31 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ہدف کے جواب میں سری لنکن ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پرصرف 107 رنز بناسکی۔ یوں کیویز نے 61 رنز سے کامیابی حاصل کرلی۔

مسلسل دو شکست کے بعد سری لنکن ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی اور ساتھ ہی پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنا مزید مشکل ہوگیا۔

سری لنکا کے خلاف فتح کے بعد نیوزی لینڈ کا رن ریٹ پلس3.05 ہوگیا جبکہ پاکستان کا رن ریٹ مائنس 0.46 ہے۔

نیوزی لینڈ گروپ میں آخری میچ جمعہ کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی جبکہ پاکستان اپنا آخری میچ ہفتے کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گا۔

انگلینڈ کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی شکست کے بعد بھی پاکستان کو سری لنکا سے بڑے مارجن سے میچ جیتنا ہوگا۔

اگر نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دے دی تو پاکستان ٹیم سری لنکا کے میچ سے قبل ہی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ اس گروپ سے انگلینڈ پہلے ہی سیمی فائنل میں کوالیفائی کر چکی ہے۔

…………………………..

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں انگلینڈ نے ہیر بروک کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان کو باآسانی شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

پالی کیلے میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 164رنز بنائے۔جواب میں انگلینڈ نے پاکستان کا ہدف باآسانی 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

انگلینڈ کے خلاف میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ۔فہیم اشرف کی جگہ شاہین آفریدی کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا۔

پاکستانی ٹیم میں کپتان سلمان آغا، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم ، صائم ایوب ، فخر زمان ، عثمان خان، شاہین آفریدی، سلمان مرزا ، عثمان طارق ، محمد نواز، شاداب خان شامل تھے۔

دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔

پاکستان کی اننگز
پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں9 وکٹوں پر 164 رنز اسکور کیے۔

صائم ایوب7 ،سلمان علی آغا 5 ، بابر اعظم اور فخر زمان 25 ، 25، عثمان خان 8 اور شاداب خان 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

صاحبزادہ فرحان نے ایک بار پھر شاندار اننگز کھیلی اور ففٹی مکمل کی۔ انہوں نے 45 گیندوں پر 63 رنز بنائے۔اس کے علاوہ محمد نواز صفر اور شاہین آفریدی 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے لیام ڈاؤسن نے3، جیمی اوورٹن اور جوفرا آرچر نے 2، 2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

انگلینڈ کی اننگز
انگلینڈ نے کپتان ہیری بروک کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان کا ہدف باآسانی 7وکٹوں پر پورا کرلیا۔

انگلینڈکی پہلی وکٹ صفر پر گری۔ فل سالٹ پہلی گیند پر شاہین کا شکار بنے۔ جوز بٹلر بھی شاہین کی گیند پر 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔جیکب بیتھل 8 رنز پر پویلین لوٹے۔

اس کے علاوہ ٹام بنٹن عثمان طارق کی گیند پر 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ہیری بروک نے ذمہ درانہ بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 51 گیندوں پر 100 رنز کی اننگز کھیلی۔

واضح رہے کہ سپر 8 مرحلے میں پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا تھا۔

پاکستان اپنا آخری میچ سری لنکا کے خلاف 28 فروری کو کھیلے گا۔

………………………

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 165 رنز کا ہدف دیا ہے۔

پالی کیلے میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 164رنز بنائے۔ صاحبزادہ فرحان 63 رنز بناکر نمایاں رہے۔

انگلینڈ کے خلاف میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ۔فہیم اشرف کی جگہ شاہین آفریدی کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

پاکستانی ٹیم میں کپتان سلمان آغا، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم ، صائم ایوب ، فخر زمان ، عثمان خان، شاہین آفریدی، سلمان مرزا ، عثمان طارق ، محمد نواز، شاداب خان شامل ہیں۔

دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

پاکستان کی اننگز
پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں9 وکٹوں پر 164 رنز اسکور کیے۔

صائم ایوب7 ،سلمان علی آغا 5 ، بابر اعظم اور فخر زمان 25 ، 25، عثمان خان 8 اور شاداب خان 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

صاحبزادہ فرحان نے ایک بار پھر شاندار اننگز کھیلی اور ففٹی مکمل کی۔ انہوں نے 45 گیندوں پر 63 رنز بنائے۔اس کے علاوہ محمد نواز صفر اور شاہین آفریدی 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے لیام ڈاؤسن نے3، جیمی اوورٹن اور جوفرا آرچر نے 2، 2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

واضح رہے کہ سپر 8 مرحلے میں پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا تھا۔

…………………………

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پالی کیلے میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی ہے۔

انگلینڈ کے خلاف میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔فہیم اشرف کی جگہ شاہین آفریدی کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

پاکستانی ٹیم میں کپتان سلمان آغا، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم ، صائم ایوب ، فخر زمان ، عثمان خان، شاہین آفریدی، سلمان مرزا ، عثمان طارق ، محمد نواز، شاداب خان شامل ہیں۔

دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سپر 8 مرحلے میں پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا تھا۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کو 107 رنز سے شکست دے دی۔

ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو اسے سخت بھاری پڑا۔

ویسٹ انڈین بلے بازوں نے میدان میں چھکے چوکوں کی بارش کردی اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز بنالیے۔ویسٹ انڈیز کی اننگز میں کل 19 چھکے اور 16 چوکے لگائے گئے۔

یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ کا دوسرا بڑا اسکور ہے، سب سے بڑے اسکور کا ریکارڈ سری لنکا کے پاس 260 رنز کا ہے جو اس نے 2007 کے پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کینیا کے خلاف بنایا تھا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے شیمرون ہیٹ مائر نے 85 ، رومان پاول نے 59، شیرفین ردرفورڈ نے 31 رنز بنائے۔

شیمرون ہیٹ مائر نے19 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی اور 7 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 34گیندوں پر 85 رنز بنائے۔ رومن پاول نے 29 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔

زمبابوے کی جانب سے موزاربانی اور ناگا وارا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم کو آغاز سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور پوری ٹیم 18 ویں اوور میں 147 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

زمبابوے کی جانب سے بریڈ ایونز 5 چھکوں کی مدد سے 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ان کے علاوہ ڈین میرز نے 28 اور کپتان سکندر رضا نے 27 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے گداکیش موتی نے 4 اور عقیل حسین نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

شیمرون ہیٹ مائر کی19 گیندوں پر نصف سنچری
اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی اننگ میں شیمرون ہیٹ مائر کی نصف سنچری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے تیز ترین نصف سنچری تھی، ان سے قبل کرس گیل نے 2009 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آسٹریلیا کے خلاف 23 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی تھی۔

شیمرون ہیٹ مائر نے اپنی نصف سنچری کے ساتھ اپنا سابقہ ریکارڈ بھی بہتر کیا، انہوں نے اس سے قبل اسکاٹ لینڈ کے خلاف 22 گیندوں پر نصف سنچری بنائی تھی۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی تاریخ کی مجموعی طور پر تیز ترین نصف سنچری کا اعزاز بھارت کے یووراج سنگھ کے پاس ہے جنہوں نے 2007 کے پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انگلینڈ کے خلاف صرف 12 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی تھی۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں زمبابوے نے سری لنکا کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کولمبو میں کھیلے گئے گروپ بی کےمقابلےمیں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 178 رنز بنائے۔پاتھن نسنکا 62 اور راتھ نائکے 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

جواب میں زمبابوے نے سری لنکا کا 179 رنز کا ہدف با آسانی آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

زمبابوے کی جانب سے برائن بیننٹ 63 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ا س کے علاوہ مارومانی 34، ریان برل 23، کپتان سکندر رضا نے 45رنز بنائے۔

یوں زمبابوے کی ٹیم نے اپنے گروپ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے 7 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ کیا۔

زمبابوے نے4 میں سے 3میچز جیتے آسٹریلیا اور سری لنکا کو شکست دی جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا۔

واضح رہے کہ گروپ بی سے سری لنکا اور زمبابوے پہلے ہی سپر 8 مرحلے کیلئےکوالیفائی کرچکے ہیں۔

…………………………..

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے نمیبیا کو با آسانی 102 رنز سے شکست دے کر سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نے صاحبزادہ فرحان کی شاندار سنچری کی بدولت نمیبیا کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف دیا۔

200 رنز کےہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی ٹیم 97 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

نمیبیا کے خلاف میچ کیلئے قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئیں، شاہین آفریدی اور ابرار احمد کی جگہ مرزا سلمان اور خواجہ نافع کو موقع دیا گیا۔

پاکستان کی اننگز
پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے کیا لیکن 40 رنز پر صائم ایوب 14 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا بھی 23 گیندوں پر 38 رنز بنا کر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ خواجہ نافع نے 5 رنز اسکور کیے۔

دوسر ی جانب صاحبزادہ فرحان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنی پہلی سنچری اسکور کی، انہوں نے 57 گیندوں پر 4 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے سنچری اسکور کی۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز اسکور کیے، صاحبزادہ فرحان 100 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ شاداب خان نے بھی 36 رنز کی اننگز کھیلی۔ نمیبیا کی جانب سے جیک بریسل نے 2 جبکہ گرہارڈ ارسمس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

نمیبیا کی اننگز
پاکستان کے 200 رنز کےہدف کےتعاقب میں نمیبیا کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئیاور پوری ٹیم 18 ویں اوور میں 97 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

……………………………………………….

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی اہم میچ میں نمیبیا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے اور پاکستان نے صاحبزادہ فرحان کی شاندار سنچری کی بدولت نمیبیا کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف دیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے کیا لیکن 40 رنز پر صائم ایوب 14 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا بھی 23 گیندوں پر 38 رنز بنا کر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ خواجہ نافع نے 5 رنز اسکور کیے۔

دوسر ی جانب صاحبزادہ فرحان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنی پہلی سنچری اسکور کی، انہوں نے 57 گیندوں پر 4 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے سنچری اسکور کی۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز اسکور کیے، صاحبزادہ فرحان 100 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ شاداب خان نے بھی 36 رنز کی اننگز کھیلی۔ نمیبیا کی جانب سے جیک بریسل نے 2 جبکہ گرہارڈ ارسمس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، شاہین آفریدی اور ابرار احمد کی جگہ مرزا سلمان اور خواجہ نافع کو موقع دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کو سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے کے لیے آج کا میچ نمیبیا کے خلاف لازمی جیتنا ہے اور اگر میچ باش کی نذر ہوجاتا ہے تو تب بھی پاکستان ٹیم اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلے گی تاہم نمیبیا سے شکست کی صورت میں امریکا کی ٹیم بہتر رن ریٹ پر سپر ایٹ کے لیے کوالیفائی کر جائے گی۔

……………………..

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے لیے انتہائی اہم میچ میں قومی ٹیم نے نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، شاہین آفریدی اور ابرار احمد کی جگہ مرزا سلمان اور خواجہ نافع کو موقع دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کو سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے کے لیے آج کا میچ نمیبیا کے خلاف لازمی جیتنا ہے اور اگر میچ باش کی نذر ہوجاتا ہے تو تب بھی پاکستان ٹیم اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلے گی تاہم نمیبیا سے شکست کی صورت میں امریکا کی ٹیم بہتر رن ریٹ پر سپر ایٹ کے لیے کوالیفائی کر جائے گی۔

………………….

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور نمیبیا کے اہم میچ میں بارش کا امکان ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ اے میں پاکستان کرکٹ ٹیم آج گروپ کا آخری میچ نمیبیا کےخلاف کھیلے گی۔

بھارت کے خلاف 61 رنز کی بدترین شکست کے بعد پاکستان کو سپر 8 مرحلے تک رسائی کے لیے نمیبیا سے میچ جیتنا لازمی ہے۔

اس وقت پاکستان گروپ اے میں 3 میچز میں 2 فتوحات اور ایک شکست کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے—فوٹو: اسکرین شاٹ
موسمی پیش گوئی کے مطابق کل کولمبو میں 50 سے 60 فیصد تک بارش متوقع ہے جبکہ موسم ابر آلود ہی رہے گا۔اس کے علاوہ 19 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

اس وقت پاکستان گروپ اے میں 3 میچز میں 2 فتوحات اور ایک شکست کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، جبکہ نیٹ رن ریٹ امریکا سے بھی کم منفی 0.403 ہے۔

البتہ کل بارش کے باعث میچ منسوخ ہونے کی صورت میں بھی پاکستان 5 پوائنٹس کے ساتھ سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لے گا۔

پاکستان کی نمیبیا سے شکست کی صورت میں امریکا 4 پوائنٹس اور بہتر نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے سپر 5 میں پہنچ جائے گا۔

،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،

زمبابوے اور آئرلینڈ کے درمیان شیڈول آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا 32 واں میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا جس کے باعث زمبابوے ایک پوائنٹ لے کر سپر 8 مرحلے میں پہنچ گیا جب کہ آسٹریلیا ورلڈکپ کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔

زمبابوے اور آئرلینڈ کا میچ پالی کیلے میں کھیلا جانا تھا تاہم بارش کے باعث میچ منسوخ ہوگیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔

زمبابوے کو سپر 8 مرحلے میں پہنچنے کے لیے صرف ایک پوائنٹ کی ضرورت تھی اور اب اس کے گروپ بی میں 3 میچز کے بعد 5 پوائنٹس ہوگئے ہیں۔

گروپ بی میں آسٹریلوی ٹیم کے تین میچوں میں دو ناکامیوں کے بعد صرف 2 پوائنٹس تھے جس کے باعث کینگروز ورلڈکپ کی دوڑ سے باہر ہوگئے کیونکہ سری لنکا گروپ بی سے پہلے ہی سپر 8 میں پہنچ چکا ہے۔

سری لنکا نے گزشتہ روز آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی اور اس کے 3 میچز کے بعد 6 پوائنٹس ہیں۔

اس سے قبل زمبابوے نے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 23 رنز سے شکست دی تھی۔

خیال رہےکہ 2021 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد یہ مسلسل تیسرا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ہے جس میں آسٹریلیا سیمی فائنل تک پہنچے میں ناکام رہا ہے۔

……………………

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 29 ویں میچ میں انگلینڈ نے دلچسپ مقابلےکے بعد اٹلی کو 24 رنز سے شکست دے دی۔

کلکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں ے 7 وکٹ کے نقصان پر 202 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس 53 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ٹام بینٹن 30 ، فل سالٹ 28 اور سیم کرن 25 رن کے ساتھ نمایاں رہے۔

اٹلی کے گرانٹ اسٹیورٹ اور کرشن کالوگماگے نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

203 رنز کے ہدف کے جواب میں اٹلی کی ٹیم نے بھی خوب مقابلہ کیا اور آخری اوورکی آخری گیند پر 178 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

اٹلی کی جانب سے بین مینینٹی نے 60،گرانٹ اسٹیورٹ نے 45 اور جسٹن موسکا نے 43 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی ٹیم اٹلی کو شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 30 ویں میچ میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

سری لنکا کے شہر کینڈی میں کھیلےگئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے، آسٹریلیا کی پوری ٹیم آخری اوور میں آؤٹ ہوگئی۔

آسٹریلیا کی جانب سے ٹریو س ہیڈ نے 56 اور مچل مارش نے 54 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے دوشن ہمانتھا نے 3 اور دشمانتھا چمیرا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

سری لنکا نے 181 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 18 اوور میں باآسانی پورا کرلیا اور گروپ بی میں سے سپر ایٹ مرحلے میں کوالیفائی کرلیا۔

سری لنکا کی جانب سے نسانکا نے 52 گیندوں پر ناقابل شکست 100 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 10 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ ان کے علاوہ کوشل مینڈس بھی 38 گیندوں پر 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

…………………………….

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد سپر ایٹ مرحلے میں کوالیفائی کرنے کے لیے پاکستان کو اپنا آخری گروپ میچ لازمی جیتنا ہوگا۔

پاکستان کو 61 رنز سے شکست دینے کے بعد گروپ اے سے بھارت سپرایٹ مرحلے میں پہنچ چکا ہے۔

بھارت کے خلاف 61 رنز کی شکست سے پاکستان کے نیٹ رن ریٹ کو بھاری دھچکا پہنچا ہے۔

شکست کے بعد پاکستان کا نیٹ رن ریٹ 0.932 سے گر کرمنفی 0.403 ہوگیا ہے اور نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر امریکا سے نیچے آگیا ہے۔

………………………….

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ پاور پلے میں وکٹیں گرنے سے میچ ہاتھ سے نکل گیا، ہمارے بیٹرز صورت حال کے مطابق نہیں کھیل سکے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف کھیلے گئے میچ میں پاکستان کو 61 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 175 رنز بنائے، بھارت کے 176 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستانی ٹیم 18 اوور میں 114 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

بھارت سے شکست کے بعد پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے پوسٹ میچ پریزنٹیشن میں کہا کہ رن چیز کے آغاز میں جلد وکٹیں گرنے کے باعث پریشر بڑھا۔

سلمان علی آغا نے کہا کہ ہم 4 اسپنرز کے ساتھ گئے تھے، ان کا آج آف ڈے تھا،بیٹنگ میں بھی ہم اچھا آغاز نہ کر سکے۔ اگر پاور پلے میں 3،4 وکٹیں گر جائیں تو پھر مشکل ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہ اکہ دوسری اننگز میں پچ بہتر ہو گئی تھی، لیکن ہم نے صورتحال کے مطابق بولنگ نہیں کی اور بیٹنگ میں بصحیح طرح کھیل نہیں سکے۔

پاکستانی کپتان نے مزید کہا کہ بھارت جیسے روایتی حریف کے خلاف اعصاب شکن مقابلوں میں دباؤ سے نمٹنا ضروری ہے۔ تاہم انہوں نے زور دیا کہ اب ٹیم کو بدھ کو نمیبیا کے خلاف ہونے اہم گروپ میچ پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی تاکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے میچز میں جذبات ہمیشہ عروج پر ہوتے ہیں، ہمیں بس اس دباؤ کو سنبھالنا ہے۔ ہم نے ایسے کافی میچ کھیلے ہیں۔ چند دنوں میں ہمارا اگلا میچ ہے، ہمیں اسی کی طرف دیکھنا ہے۔ ہمیں وہ جیت کر کوالیفائی کرنا ہے، اس کے بعد نیا ٹورنامنٹ شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد سپر ایٹ مرحلے میں کوالیفائی کرنے کے لیے پاکستان کو اپنا آخری گروپ میچ لازمی جیتنا ہوگا۔

نمیبیا نے اگر اپ سیٹ کردیا تو پاکستان سپر 8 کی دوڑ سے باہر ہوجائےگا۔

……………………

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچ میں ویسٹ انڈیز نے یکطرفہ مقابلے کے بعد نیپال کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔

بھارت کے شہر ممبئی میں کھیلے گئے میچ میں نیپال نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز نے نیپال کی جانب سے دیا گیا 134 رنز کا ہدف 16ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ بیٹنگ میں شائے ہوپ نے 61 اور شمرون ہٹمیئر نے 46 رنز کی اننگز کھیلی۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئی ہے۔ اس سے قبل جنوبی افریقا کی ٹیم بھی 3 میچز جیت کر سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انگلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو با آسانی 5 وکٹوں سے مات دے دی۔

کولکتہ میں کھیلے گئے گروپ سی کے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

اسکاٹ لینڈ کی ٹیم آخری اوور میں 152رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ رچی برینگٹن نے 49 اور مائیکل جونز نے 33رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے عادل راشد نے 3، جوفرا آرچر اور لیام ڈاؤسن نے 2، 2کھلاڑی آؤٹ کیے۔

جواب میں انگلینڈ نے 153 رنز کا ہدف با آسانی 19ویں اوورمیں 5وکٹ پرحاصل کرلیا۔ ٹام بینٹن نے 63رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جیکب بیتھل نے32 رنز بنائے۔

یوں انگلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دے کر ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ انگلش ٹیم گروپ سی میں 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

……………………

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر ابھیشیک شرما معدے کے انفیکشن کے باعث مکمل طورپر صحتیاب نہیں ہوسکے اور ان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اتوار کو پاکستان کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹیم کے اوپنر ابھیشیک شرما معدے کی تکلیف کے باعث ممکنہ طور پر پاکستان کے خلاف اہم میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

اگلے دن امریکا کے خلاف میچ میں ان کی حالت مزید بگڑی اگرچہ ابھیشیک نے میچ کھیلنے کا فیصلہ کیا، مگر بیٹنگ میں کوئی اثر نہ چھوڑ سکے اور پہلی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

بعد ازاں وہ ٹیم کے ساتھ نمیبیا کے خلاف میچ کے لیے ٹیم کے ساتھ نئی دہلی گئے، لیکن وہاں معدے میں انفیکشن ہونے کی وجہ سے ان کی طبیعت مزید بگڑ گئی اورانہیں اسپتال داخل کرایا گیا۔

جمعرات کو نمیبیا کے خلاف میچ سے قبل ابھیشیک اسپتال سے ڈسچارج ہوگئے لیکن انہیں نمیبیا کے خلاف میچ میں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

نمیبیا کے خلاف میچ کے ٹاس کے موقع پر بات کرتے ہوئے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے کہا کہ’ ابھیشیک مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہیں، وہ ایک یا 2 میچز نہیں کھیلیں گے’۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچ میں زمبابوے نے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے سابق ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کو شکست دیدی۔

کولمبو میں کھیلے جا رہے میچ میں زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 169 رنز اسکور کیے اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف دیا۔

170 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم 20 ویں اوور میں 146 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور اس طرح زمبابوے نے 23 رنز سے کامیابی حاصل کر لی۔

زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز اسکور کیے، برین بینیٹ نے 64 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ تادیونشے مرومانی اور ریان برل نے 35، 35 رنز اسکور کیے۔ سکندر رضا نے بھی 25 رنز کی اننگز کھیلی۔

آسٹریلیا کی جانب سے میٹ رنشا کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی زمبابوے کے بولرز کا مقابلہ نہ کر سکا اور پوری ٹیم 146 رنز پر آؤٹ ہوگئی، رنشا نے 65 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ گلین میکسویل نے 31 رنز اسکور کیے۔

آسٹریلیا کے 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے جبکہ زمبابوے کی جانب سے مزاربانی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,

: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں میزبان بھارت نے نمیبیا کو با آسانی93 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

دہلی میں کھیلے گئے میچ میں نمیبیا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

بھارت نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 209 رنز بنائے۔ایشان کشن 61 اور ہاردک پانڈیا نے 52 رنز بنائے۔

نمیبیا کی جانب سے کپتان اراسمس نے 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

بھارت کے 210 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی ٹیم 19 ویں اوور میں 116 رنز بناکر آوٹ ہوگئی ۔ بھارت کی جانب سے ورون چکرورتی نے 3 اور ہاردک پانڈیا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

یوں بھارت نے نمیبیا کےخلاف 93 رنز سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایونٹ میں مسلسل دوسری جیت اپنے نام کی۔

……………….

ٹی 20 ورلڈ کپ کے 17ویں گروپ میچ میں اٹلی نے نیپال کو 10 وکٹوں سے شکست دیکر ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

اٹلی نے نیپال کی جانب سے دیا جانے والا 124 رنز کا ہدف 12.4 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔

اوپنر جسٹن موسکا نے 44 گیندوں پر 60 رنز اور انتھونی موسکا نے 62 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

قبل ازیں ممبئی کے وانکھیڑے سٹیڈیم میں کھیلنے جانیوالے میچ میں اٹلی نے ٹاس جیت کر نیپال کے خلاف پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم نیپال پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 123 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور اٹلی کو جیت کیلئے 124 رنز کا ہدف دیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کرکٹ کی تاریخ میں اٹلی اور نیپال کی ٹیمیں پہلی بار کسی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے آئی ہیں، دونوں ٹیمیں اس سے قبل کبھی اس فارمیٹ میں مدمقابل نہیں ہوئی

……………………………

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 16 ویں میچ میں سری لنکا نے عمان کو 105 رنز سے شکست دے دی۔

پالی کیلے میں کھیلے گئے میچ میں عمان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان 225 پر رنز بنائے جو رواں ٹی 20 ورلڈکپ کا اب تک کا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔

پون رتھنایئکے نے 28 گیندوں پر 60 اور کوشال مینڈس نے 45 گیندوں پر 61 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلیں، اس دوران دونوں کے درمیان تیسری وکٹ کیلئے 94 رنز کی شراکت قائم ہوئی جو مینز ٹی 20 ورلڈکپ میں اس پوزیشن پر سری لنکا کی سب سے بڑی شراکت ہے۔

بعد ازاں کپتنا داسن شاناکا نے 19 گیندوں پر نصف سنچری سکور کی جو سری لنکا کی جانب سے ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں تیز ترین نصف سنچری ہے۔

عمان کی جانب سے جیتین رامانندی نے 2 جبکہ جے اوڈیڈرا اور سفیان محمود نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں عمان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بنا سکی، محمد ندیم 53 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، وسیم علی 27 رنز بنائے، جبکہ 8 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے۔

قبل ازیں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے عمان کے کپتان جتندر سنگھ کا کہنا تھا کہ صبح میں ہلکی نمی ہوتی ہے جس کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، ہمیں ٹیسٹ پلیئنگ نیشنز کے خلاف کھیلنے کے مواقع کم ہی ملتے ہیں تو یہ ایک اچھا موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمان کی ٹیم میں دو تبدیلیاں ہوئی ہیں، جے اوڈیڈرا اور محمد ندیم کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

سری لنکن کپتان دسن شناکا کا کہنا تھا کہ ہم پہلے بیٹنگ کرنے پر خوش ہیں، بدقسمتی سے چیمپئن بولر ہسارنگا ٹیم میں شامل نہیں ہیں، ان کی جگہ ہیمانتھا کو شامل کیا گیا ہے۔

…………………………….

اٹلی نے 2 بھائیوں کی شاندار بیٹنگ کی بدولت نیپال کو شکست دے کر آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنی پہلی تاریخی فتح حاصل کرلی۔

ممبئی میں کھیلے گئے گروپ سی کے میچ میں نیپال کی ٹیم 123 رنز پر ڈھیر ہوگئی ، جواب میں اٹلی نے موسکا برادران کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ہدف بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا۔

اٹلی کو ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں اسکاٹ لینڈ کے ہاتھوں 73 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، تاہم ممبئی میں نیپال کے خلاف یہ ٹیم بالکل مختلف روپ میں نظر آئی۔

اٹلی کے خلاف نیپال کی ٹیم سست اور محتاط بیٹنگ کے باعث 123 رنز پر آؤٹ ہوئی۔ اس کے بعد اٹلی کے اوپنرز بھارئی جسٹن موسکا اور انتھونی موسکا نے ہدف کے تعاقب میں جارحانہ آغاز کیا۔

یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں صرف دوسرا موقع تھا جب 2 بھائیوں نے ایک ساتھ اننگز کا آغاز کیا۔ اس سے قبل بھی دونوں بھائی اسکاٹ لینڈ کے خلاف اوپن کر چکے ہیں۔

نیپال کےبولرز اٹلی کی اوپننگ شراکت داری کو توڑنے میں ناکام رہے، دونوں موسکا برادران نے ناقابلِ شکست نصف سنچریاں اسکور کیں۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو با آسانی 30 رنز سے شکست دے کر دوسری ٹیموں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

ممبئی میں کھیلے گئے گروپ سی کے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

ویسٹ انڈیز نے ردفورڈ کی جارحانہ اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 196 رنز اسکور کیے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ردفورڈ نے 42 گیندوں پر 76 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔جیسن ہولڈر نے 33، روسٹن چیز نے 34، ہٹ مائر نے 23 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی طرف سے اوورٹن اور عادل رشید نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

ویسٹ انڈیز کے 197 رنز کے ہدف کے جواب میں انگلش ٹیم 19 اوورز میں 166 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔سیم کرن 43 رنز بناکر نمایاں بیٹر رہے۔

اس کے علاوہ جوس بٹلر نے 21، فل سالٹ نے 30 جیکب بیتھل نے 33 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے گڈاکیش موتی نے 3، روسٹن چیز نے 2 وکٹیں حاصل کیں، یوں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو با آسانی 30 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری جیت اپنے نام کی۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے اپنے پہلے میچ میں اسکاٹ لینڈ کو شکست دی تھی۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچ میں جنوبی افریقا نے افغانستان کو دوسرے سپر اوور میں شکست دیدی۔

قبل ازیں بھارت کے شہر احمد آباد میں کھیلے جا رہے گروپ ڈی کے میچ میں افغانستان کے کپتان راشد خان نے ٹاس جیت کر پہلے جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

مقررہ 20 اوورز میں دونوں ٹیمیں 187 رنز بنا سکیں جس کے بعد فیصلہ سپر اوور پر ہوا۔

سپر اوورز
ٹی 20 ورلڈکپ: جنوبی افریقا اور افغانستان میں کانٹے کا مقابلہ، پروٹیز دوسرے سپراوور میں فاتح
کیشو مہاراج میچ میں جیت کے بعد خوشی کا اظہار کر رہے ہیں ۔فوٹو کرک انفو
پہلے سپر اوور میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 17 رنز اسکور کیے جس کے جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم بھی 17 رنز ہی اسکور کر سکی۔

دوسرے سپر اوور میں جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 23 رنز اسکور کیے لیکن افغان ٹیم 19 رنز بنا سکی اور اس طرح پروٹیز کو 4 رنز سے کامیابی حاصل ہوئی۔

جنوبی افریقا اور افغانستان کی اننگز
قبل ازیں جنوبی افریقا کی جانب سے ایڈم مارکرم اور کوئنٹن ڈی کوک نے اننگز کا آغاز کیا ہے لیکن 12 کے مجموعے پر مارکرم فضل حق فاروقی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

ایک وکٹ جلد گرنے کے بعد ڈی کوک اور ریکلٹن نے ذمہ دارانہ انداز میں اننگز کو آگے بڑھایا اور افغان بولرز کی ایک نہ چلنے دی اور دونوں کھلاڑیوں نے ایک ہی اوور میں اپنی ففٹیز مکمل کیں، ریکلٹن 61 اور ڈی کوک 59 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ڈیوالڈ بریوس 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ڈیوڈ ملر نے 20 رنز کی اننگز کھیلی۔ افغانستان کی جانب سے عظمت عمر زئی نے 3 اور راشد خان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ٹی 20 ورلڈکپ: جنوبی افریقا اور افغانستان میں کانٹے کا مقابلہ، پروٹیز دوسرے سپراوور میں فاتح
ربادا افغان بیٹر کو رن آؤٹ کر رہے ہیں۔ فوٹو کرک انفو
افغانستان کی جانب سے اننگز کا آغاز رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زادران نے کیا، ایک موقع پر میچ میں افغانستان کی پوزیشن مضبوط ہوتی دکھائی دی تاہم 13 گیندوں پر 5 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے باعث پوری افغان ٹیم 20 ویں اوور میں 187 رنزپر آؤٹ ہو گئی۔

افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گرباز نے 7 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 42 گیندوں پر 87 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جبکہ عظمت اللہ عمر زئی 22 اور راشد خان 20 رنز بنا سکے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے لنگی نگیڈی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

خیال رہے کہ افغانستان کو پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ جنوبی افریقا نے کینیڈا کو 57 رنز سے شکست دی تھی۔

،،،،،،،،،،،،،،،،،،،

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے امریکا کو باآسانی 32 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل

کولمبو میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں امریکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں9 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے۔ صاحبزادہ فرحان 73 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کے ہدف کے تعاقب میں امریکا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 158 رنز بناسکی۔یوں پاکستان نے 32 رنز سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے امریکا سے2024 میں شکست کا بدلہ لے لیا۔

امریکا کے خلاف میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی۔عثمان طارق کو سلمان مرزا کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ۔

پاکستان ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، بابر اعظم، سلمان آغا، عثمان خان ، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، عثمان طارق اور ابرار احمد شامل تھے۔

پاکستان کی اننگز
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان نے با آسانی امریکا کو شکست دیکر پچھلی ہار کا بدلہ لے لیا
فوٹو: اے ایف پی
امریکا کے خلاف پاکستان کا آغاز اچھا رہا۔ صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان کے درمیان 54 رنز کی اوپننگ شراکت داری قائم ہوئی۔

لیکن پھر 54 کے مجموعی اسکور پر صائم ایوب 19 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔اس کے بعد کپتان سلمان علی آغا بھی ایک رن پر پویلین لوٹ گئے۔

صاحبزادہ فرحان اور بابر نے دلکش شاٹس لگائے اور فرحان نے نصف سنچری مکمل کی۔پھر بابر 32 گیندوں پر 46 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔صاحبزادہ فرحان بھی 73 رنز پر آؤٹ ہوئے۔

اس کےعلاوہ شاداب خان نے 12 گیندوں پر 30 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 190 رنز اسکور کیے۔ امریکا کی جانب سے شیڈلے وین شاک وک نے4 وکٹیں حاصل کیں۔

امریکا کی اننگز
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان نے با آسانی امریکا کو شکست دیکر پچھلی ہار کا بدلہ لے لیا
فوٹو: اے ایف پی
پاکستان کے 191 رنز کے ہدف کے تعاقب میں امریکا کا آغاز اچھا ہوا۔اوپنرز کے درمیان 42 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر اندریس گوس 13 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

امریکا کو دوسرا نقصان موناک پٹیل کی صورت میں اٹھانا پڑا وہ 3 رنز پر پویلین لوٹے۔اس کےعلاوہ شیان جہانگیر 49 اور شبھم رانجانے 51رنز بناکر نمایاں بیٹررہے۔ملند کمار نے 29 رنز کی اننگز کھیلی۔

امریکا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 158 رنز بناسکی۔پاکستان کی جانب سے عثمان طارق نے 3، شاداب خان نے 2، محمد نواز ، ابرار احمد اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ لی۔

یوں پاکستان نے امریکا کے خلاف 32 رنز سےکامیابی حاصل کرکے ایونٹ میں مسلسل دوسری جیت حاصل کی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

گرین شرٹس ایونٹ میں اپنا اگلا میچ 15 فروری کو بھارت کے خلاف کھیلیں گے۔

……………

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں نیدر لینڈز نے نمیبیا کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر پہلی کامیابی اپنے نام کر لی۔

نئی دہلی کے ارون جیٹلے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ اے کے میچ میں نیدر لینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے نمیبیا کو بیٹنگ کی دعوت دی، جس پر نمیبیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔

نمیبیا کی جانب سے جان نیکل نمایاں بیٹر رہے جنہوں نے 38 گیندوں میں 2 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 42 رنز اسکور کیے۔

نیدر لینڈز کی ٹیم نے 157 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 18 ویں اوور میں ہی میچ اپنے نام کرلیا۔ نیدر لینڈز کی جانب سے بیس دی لیڈ نے 48 گیندوں پر 5 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 72 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

ایونٹ میں اگلا مقابلہ آج نیوزی لینڈ اور یو اے ای کے درمیان ہوگا اور پھر شام کو پاکستان اور یو ایس اے کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم گروپ مرحلے کا اپنا دوسرا میچ آج امریکا کے خلاف کھیلے گی۔

دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے کولمبو میں ان ایکشن ہوں گی، قومی ٹیم کا میچ سے پہلے خامیوں کو دور کرنے کے لئے کولمبو میں پریکٹس سیشن ہوا۔

واضح رہے کہ گرین شرٹس نے اپنے پہلے میچ میں نیدر لینڈز کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی، بھارت نے امریکا کو 29 رنز سے مات دی تھی۔

نیدرلینڈز اور نمیبیا میں بھی آج مقابلہ ہوگا، نیوزی لینڈ اور یو اے ای بھی آمنے سامنے ہوں گے۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا نے کینیڈا کو 57 رنز سے ہرادیا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ ڈی کے میچ میں کینیڈا نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقا نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹ پر 213 رنز بنائے، جواب میں کینیڈا کی ٹیم 8 وکٹ پر 158 رنز بناسکی۔

اس سے قبل ہوئے میچ میں زمبابوے نے عمان کو 8 وکٹوں سے ہرادیا۔

کولمبو میں کھیلےگئے میچ میں عمان نے زمبابوے کے خلاف پہلے بیٹنگ کی اور ٹیم آخری اوور کی پانچویں گیند پر 103رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

جواب میں زمبابوے نے ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر14ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے نویں میچ میں زمبابوے نے عمان کو 8 وکٹوں سے ہرادیا۔

کولمبو میں کھیلےگئے میچ میں عمان نے زمبابوے کے خلاف پہلے بیٹنگ کی اور ٹیم آخری اوور کی پانچویں گیند پر 103رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

عمان کی جانب سے وینائیک شُکلا نے 28 اور سفیان محمود نے 25 رنز اسکور کیے۔

زمبابوے کی جانب سے موزاربانی، رچرڈ ناگاوارا اور بریڈ ایونز نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں زمبابوے نے ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر14ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

زمبابوے کی جانب سے برائن بینیٹ نے 48 اور برینڈن ٹیلر نے 31 رنز اسکور کیے۔

اس سے قبل کھیلے گئے پہلے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے اٹلی کو 73 رنز سے مات دی۔

اسکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ میں چار وکٹ پر 207 رنز اسکور کیے، جواب میں اٹلی کی ٹیم 17ویں اوور میں 134رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ساتویں میچ میں اسکاٹ لینڈ نے اٹلی کو شکست دے دی۔

گروپ سی کا یہ میچ کلکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلا جارہا ہے جہاں اٹلی نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

اسکاٹ لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے اور اٹلی کو 208 رنز کا ہدف دیا تھا۔

اٹلی کے بین میناٹی 52 اور ہیری میناٹی37 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے مائیکل لیسک نے 4اور مارک واٹ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے چھٹے میچ میں سری لنکا نے آئرلینڈ کو 20 رنز سے مات دے دی۔

کولمبو میں کھیلےگئے میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹ پر 163رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سےکوشال مینڈس 56 ر نز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

آئرلینڈ کی جانب سے جارج ڈوک ریل اور بیری میکارتھی نے دو، دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔

ہدف کے جواب میں آئرش ٹیم آخری اوور میں آؤٹ ہوگئی۔ ہیری ٹیکٹر نے 40 اور راس ایڈائر نے 34رنز بنائے۔ تھیکشانا اور ہسارانگا نے تین، تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پانچویں میچ میں انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیپال کو 4 رنز سے شکست دے دی۔

ممبئی میں ہونے والے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے نیپال کےخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

انگلینڈ نے مقررہ 20 اوور میں پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے۔

انگلیڈ کی جانب سے جیکب بیتھل 55 اور ہیری بروک 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

نیپال کے دیپندرا سنگھ اور نندن یادیو نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

185 رنز کے ہدف کے جواب میں نیپال کی ٹیم نے خوب مقابلہ کیا اور انگلش ٹیم کے چھکے چھڑادیے۔

نیپال کی ٹیم 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بناسکی۔ آخری اوور میں نیپال کو 10 رنز درکار تھے تاہم انگلش بولر سیم کرن نے عمدہ بولنگ کا مظاہر کیا اور نیپال کی ٹیم آخری اوور میں صرف 5 رنز بناسکی۔

نیپال کی جانب سے دیپندرا سنگھ 44، روہت 39 اور لوکیش بھی 39 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

………………………………….

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو شکست دے دی۔

گروپ ڈی کا یہ میچ بھارتی شہر چنئی میں کھیلا گیا جس میں افغانستان نے ٹاس جیتا ، پہلے بیٹنگ کرتی ہوئے افغان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔

جواب میں کیویز نے 183 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سائفرٹ 65 ، گلین فلپس 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

چنئی : ڈیرل مچل 25 اور مچل سینٹنر 17 رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں 20 ٹیموں کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ایونٹ کے پہلے روز3 میچز ہوئے، پاکستان ٹیم نے گروپ اے میں اپنا پہلا میچ نیدر لینڈز کے خلاف کھیلا جس میں پاکستان کو فتح ہوئی

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے چوتھے میچ میں افغانستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 183 رنز کا ہدف دے دیا۔

چنئی میں کھیلے جا رہے میچ میں افغانستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے، گلبدین نبی 63، صدیق اللہ اٹل 29، رحمان اللہ گلریز 27 اور درویش رسولی 20 رنز بنا کر پویلین لوٹے، عظمت اللہ عمرزئی 14 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جبکہ محمد نبی 10 سکور کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی نے 2، لوکی فرگوسن، جیمز نیشم، مچل سینٹنر اور گلین فلپس نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج مزید دو اور میچ بھی کھیلے جائیں گے، انگلینڈ کا نیپال جبکہ سکاٹ لینڈ کا اٹلی سے مقابلہ ہوگا۔

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں 20 ٹیموں کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ایونٹ کے پہلے روز3 میچز ہوئے، پاکستان ٹیم نے گروپ اے میں اپنا پہلا میچ نیدر لینڈز کے خلاف کھیلا جس میں پاکستان کو فتح ہوئی، بھارت نے امریکا جبکہ ویسٹ انڈیز نے سکاٹ لینڈ کو شکست دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے فہیم اشرف کی دھواں دھار بیٹنگ کے باعث سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیدرلینڈز کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی۔

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں نیدر لینڈز کی جانب سے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا لیکن 27 رنز پر صائم ایوب 13 گیندوں پر 24 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، انہوں نے اپنی اننگز میں 4 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا بھی 53 کے مجموعے پر 12 رنز بنا کر آریان دت کا شکار بنے۔ صاحبزادہ فرحان 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ عثمان خان صفر پر بولڈ ہوگئے، دونوں کو پال وین میکرین نے ایک ہی اوور میں آؤٹ کیا۔ اگلے ہی اوور میں وین ڈر مرفی نے بابر اعظم کو کیچ آؤٹ کر لیا۔

محمد نواز 13 گیندوں پر 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ شاداب خان 12 گیندوں پر 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ سات وکٹیں گرنے کے بعد فہیم اشرف نے دھواں دھار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے11 گیندوں پر 3 چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 29 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کو ورلڈکپ میں پہلی فتح سے ہمکنار کرایا۔

قبل ازیں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر نیدر لینڈز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

نیدرلینڈز کی اننگز
ٹی 20 ورلڈکپ: فہیم کی دھواں دھار بیٹنگ، سنسنی خیز مقابلےکےبعدپاکستان نےنیدرلینڈز کو شکست دیدی
فوٹو کرک انفو
نیدرلینڈز کی جانب سے مائیکل لیوٹ اور میکس اوڈووڈ نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں اوپنرز نے ٹیم کو 28 رنز کا آغاز فراہم کیا، پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی میکس اوڈووڈ تھے جو 5 رنز بنا کر سلمان مرزا کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

نیدر لینڈزکے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی لیوٹ تھے جو محمد نواز کی گیند پر آؤٹ ہوئے، مائیکل لیوٹ نے 24 رنز اسکور کیے۔ تیسرے آؤٹ ہونے والے ڈچ کھلاڑی ایکرمین تھے جو 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ باس ڈی لیڈ 30 رنز بنا کر محمد نواز کا دوسرا شکار بنے۔

پاکستان کی جانب سے پانچویں وکٹ محمد ابرار نے حاصل کی جبکہ نیدرلینڈ کے چھٹے اور ساتویں کھلاڑی کو صائم ایوب نے آؤٹ کیا۔ وین ڈر مرفی نیدر لینڈ کے آٹھویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جنہیں شاہین آفریدی نے سلمان آغا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔

آخری اوور میں سلمان مرزا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور اس طرح پوری ڈچ ٹیم 147 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

ایک موقع پر ایسا لگ رہا تھا کہ نیدر لینڈ کی ٹیم 160 کے 170 کے درمیان اسکور کر لے گی لیکن پاکستانی بولرز نے میچ میں شاندار کم بیک کیا اور آخری 6 وکٹیں صرف 20 رنز کے عوض حاصل کیں۔

پاکستان کی جانب سے سلمان مرزا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ صائم ایوب، ابرار احمد اور محمد نواز نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، ایک وکٹ شاہین آفریدی کے حصے میں آئی۔

نیدرلینڈز کی جانب سے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 37 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ باس ڈی لیڈ 30 ، مائیکل لیوٹ 24 اور کولن ایکرمین 20 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY