کوريائی اپوزيشن جماعتيں خاتون صدر پارک گن ہے کے ممکنہ مواخذے کے حوالے سے آئندہ ہفتے پارليمان ميں رائے شماری ميں حصہ ليں گی۔ تنازعے ميں گھری ہوئی صدر استعفٰی دينے کا کہہ چکی ہيں اور انہوں نے پارليمان سے رجوع کرتے ہوئے پوچھا تھا کہ وہ استعفٰی کب اور کيسے ديں۔

اگر پارک استعفٰی دے ديتی ہيں يا انہيں برطرف کر ديا جاتا ہے، تو وہ جنوبی کوريا کی پہلی ايسی صدر ہوں گی، جو اپنی مدت صدارت پوری نہ کر سکيں۔ دريں اثناء ان کےخلاف کل ہفتے کے روز ايک اور بڑی ريلی کا انعقاد ہو گا۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوں۔ خاتون صدر پر الزام ہے کہ ان کی ايک دوست چوئے سون نے صدر کے ساتھ تعلقات کا ناجائزہ فائدہ اٹھایا۔

SHARE

LEAVE A REPLY