کچھ سماعتیں ابھی پیدا نہیں ہوئیں…
کچھ مخاطب ابھی موجود نہیں…
کہ ہر شخص صاحب سماعت ہو یہ ضروری تو نہیں… کہ ابھی بہت سے رنگ موجود ہیں مگر….
ان رنگوں کو چھونے والے….
ابھی موجود نہیں ہیں… اور جو موجود ہیں… انکی سماعتوں پہ سن پانے کی وہ صلاحیت موجود نہیں….
اکثر کلام، رنگ، خواب، خوشبوؤں کو ابھی انکے مخاطب ملے نہیں….
کہ جب وہ انکو مل جایینگے…. تب سچائ اور حقیقت اپنے اپ پر پھیلائے ہر طرف روشنی اور نور بن کر پھیل جائے گی….
کچھ باتیں، کچھ خواب…. اپنے حقیقت کرنے والے کے انتظار میں ہیں….. کہ انکی موجودگی…. ان سچائیوں کی دلیل بنے گی کے جو بہت پہلے… بہت واضح بتا دی گئ تھیں اور سننے والے سوچتے تھے… یہ سب غیر حقیقی ہے…
غیر اہم ہے…
جھوٹ اور کہانی ہے…
کہ انکے وجود میں بسنے والے زمانوں اور جہانوں میں…. اس سب کا ہو جانا ممکنات میں سے تھا ہی نہیں….
کے انکے درد تو شکم، شہوت، اختیار، دولت، زر زمین،
تو کہیں شادی، بچے، اولاد، اور حکمرانیاں تھیں…
کے جنکے درد میں کے اندر بس میں کا ہیٹ، اسکی شرمگاہ، اسکی لزتیں تھیں…. تو جنکے درد، جنکے جہاں اس میں کے اندر بند دریچوں میں قید رہتے ہوں… جو مرد عورت کی غلامی تو کہیں جاگیردار، سیاستدان، حکمران، وڈیرے، پیسے والے، بزنس مین، تو سرمایہ دار کے کانٹوں میں اڑنے کے لیے تیار ہوں تو انکا مقدر تڑپ کے مرنے کے سوا ہو کیا سکتا ہے بھلا…؟
کہ جو اختیار اور حق انتخاب سے شعور کیساتھ منتخب کر لیا جاتا ہے پھر منزل بھی وہی ہوتی ہے…..
جینے والے موت سے… کیونکر خوفزدہ ہو سکتے ہیں…
اور مرنے والے بھلا جی ہی کیسے سکتے ہیں….
جہالتوں کے ہاتھ میں خود کو بیچکر… تماشائیوں کے سامنے برہنہ ناچنے کا تماشہ کرنے والوں کے ہاتھ سوائے افسوس اور لاچاری کے کچھ نہیں آسکتا…..
جن پر روٹی، زندگی، اور ضروریات کا خوف مسلط کر دیا جائے…. تو پھر وہ اندھوں سے زیاہ اندھے اور بہروں سے زیادہ بہرے اور گونگوں سے زیادہ بےزبان ہوتے ہوتے ہیں…
آج کی غلامی نے انسان کو ازاد چھوڑ دیا ہے پر اس کی قوت فیصلہ…
قوت بصیرت و دور اندیشی…
قوت و بصیرت عمل و ردعمل….
درست و غلط کو مکمل الگ چھانٹ کر دیکھ ہانے کی صلاحیتوں کو اس سے چھین لیا ہے…. یی بالکل ایسے ہے کہ جیسے بہت حسین کھلے پنجرے میں پرندوں کو ازاد چھوڑ دیا جائے اور وہ اس دو قدم کی اڑان کو مکمل فضا اور ازادی سمجھ کر جیتے ہوں…
آج کے انسان کا المیہ بھی یہی ہے کہ اس کو پیٹ درد میں مبتلا کر کرے اسکے تماشائی اسکی بے بسی کا مزہ لیکر دو ٹکڑے پھینکر پھر اسکی شکر گزاری سے لطف اندوز ہوتے ہیں… اور پھر کہتے ہیں کے بھئ تم تو ازاد ہو جو جی میں ائے کرو….
انسان نے اگر اہنی طاقت سمجھی یوتی تو اسکا درد شادی، عوٹی، شیوت، شکم سیری، دولت، رتبے، اختیار نہیں ہوتے کے جسکی دوڑ میں اخ کے انسان کو اس انداز سے مبتلا کر دیا گیا ہے کے اگر یہ سب نہیں تو موت کو منہ لگا لیتا ہے وہ بھی حرام موت کو یا پھر حرام اولاد کو جنم دیکر کوڑوں کے ڈبوں، سمندروں کے ساحلوں، ہسپتالوں کے فلش، گلیوں کی نالیوں، کچروں کے ڈھیروں میں پھینک دیتا ہے…. یعنی اپنی ہوس کی سزا بھی اس معصوم زندگی کو قتل کر کے دیتا ہے کی جسکا قصور بھی نہیں تھا…..
اور مزید یی کے اپنے دماغ کو علم، آگہی، ہنر، محنت کی ہوا دینے کی بجائے ڈبے مین بند کر کے پانی میں بہا دیتاہے کہ جہالت، کم فکری، بے فکری، تنگ نظری، اور انا کی تسکین کا جھنڈا جو اسکے ہاتھ میں ہوتا ہے سو اس کی بے فکری کے تو کیا ہی کہنے…. جو جہالت اس سمیت اس کے ارد گرد کو جب نگلنے لگتی ہے اور جب سانس گھٹنے لگتی ہے تو پھر واویلا کرنے لگتا ہے….
جب تک فکروں کو غم روزگار، پیٹ اور بجلی، پانی گیس کے جھنجھٹوں سے آزاد نہیں کیا جائے گا یہ کٹھ پتلی تماشے صدا تماشے ہی رہینگے….
منحصر انسان پہ ہے کے اسکی شجاعت، بصیرت، سمجھ اور قوت ارادہ و فیصلہ…. اس سے کس شے کا انتخاب کرواتی ہے…. کٹھ پتلی بن کر، غافل، بد مست بن کر جینے کی تمنا دیتی ہے….
یا کہ اس سب سے ابھر کر… اس سب سے لڑنے کا ہنر دیتی ہے…. کہ وہ اپنی سمجھ کو علم، ہنر، عمل اخلاص، بصیرت و آگہی سے جوڑ کر ان مسائل کی کاٹ کرتا ہے. . ایسی کاٹ کے جسے کوئی سوچ نہ سکے…. جس سے اسکے ارد گرد بہتری، بھلائی، ترقی کی بنیاد پڑ سکے وہ ترقی جو میں کی میں کے لیے نہیں بلکہ میں کے باعثِ سب کی بھلائی اور بہتری کے باعثِ ہوا کرتی ہے….
ابھر کر جینے والوں کے غم… انکے درد… ازیت اور کرب انکی میں کی میں کے نہیں بلکہ انکی میں… یعنی میرے ہونے کے باعث… جو میرے وجود سے جڑے… میرے جیسے اور انسان ہیں… انکے دکھ، رنج و الم کے باعثِ ہوا کرتے ہیں…..
جو وجود روشنی ہوں انکی کایناتوں مین کئ عالم ایک ساتھ ریتے ہیں جہاں پر بہت سے کام کیے جا سکتے ہیں ہو سکتے ہیں…
بس فرد نے اگر اپنی اصل میں…. اپنے اصل کی پہچان کی ہوتی تو ہم ہی نور ہوتے…. ہم ہی صاحب علم و آگہی…
ہم ہی صاحب عفت و طہارت…
ہم ہی صاحب عظمت و شعور ہوتے….
اور ہم پھر ہم ہوتے…
اور پھر مسائل کے حل کے لیے بایر کاسے لیکر نہ نکلنا پڑتا ہم پھر اپنی اپنی افرادی قوتوں سے اپنی ہم کی قوت سے اپنے ہم ایک ہونے….
اپنے بہترین ہونے…. اور اہنے بیدار ہونے کا مکمل ثبوت ہوتے….
پھر کوئی وقت ضائع نہ کرتا بلکہ اپنے ارد گرد کو اس وقت، ہنر، علم، سمجھ، غرضیکہ اپنے وجود کی مکمل طاقت کو اپنے ارد گرد کی کاینات پہ خرچ کرتا دکھائی دیتا… پھر زندگیاں اجتماعی ہوتیں…. انفرادی نہیں… بس ایک ایسا…
میں چاہییے…..
ہر گلی… محلے… علاقے…. کو جو اپنی میں سے اپنے ہم کا سفر مکمل کر سکے…… جو بتا سکے کے اگر میں ہوں تو میری زات کا ھدف صرف میں نہیں ہوں کہ میرا پیٹ، میری شرمگاہ، میرا گھر، میری روٹی، میری شہرت، نام رتبہ، اختیار سے ابگر کر بہت کچھ ہے جو یہ میں کر کے دکھانے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے بس متوجہ نہیں ہے…
اگر ایک بھی شخص اصل میں درد آشنا ہو جایے اور اپنی میں کے غم سے ابگر کر جینے کی حقیقی صلاحیت رکھتا ہو تو وہ اپنے ارد گرد کی کاینات کو حتما بہترین، باشعور، با بصیرت اور باعمل ہم میں بدل سکتا ہے….
بس وہ ایک میں….
بس وہ ایک مخاطب….
بس وہ ایک سامع…
بس وہ ایک باعمل…..
درکار ہے کے جو جانتا ہے کہ میں ہی وقت، زمانہ اور زندگی ہوں جو بھی چاہوں اپنی قوت کردار، بصیرت و یوین سے سب بدل سکتا ہوں…..
سب نہ بھی بدل سکوں تب بھی اپنے ہونے کی دلیل اپنے ہونے سے اپنے خالص با بصیرت عمل کی گونج سے دے سکتا ہوں…
میں مرد حر ہوں….
میں بندہ خدا ہوں…
تمہیں کیا معلوم کے مجھ میں کیا ہے….
اور میں، اور میری میں، میں….
میں… میں کیا ہوں….!!!!
فائزہ عباس













