افغان صوبے قندھار میں سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔
افغان میڈیا کے مطابق دھماکا قندھار میں سڑک کے کنارے بم دھماکے سے 9 افراد چل بسے جبکہ 18 افراد زخمی ہوئے۔ عینی شاہدین کے مطابق مرنے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔ دھماکا مقامی وقت کے مطابق 2 بجے کے قریب ضلع خاک ریز میں ہوا۔
افغان میڈیا نے صوبائی گورنرحیات اللہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ٹرک شہریوں کو لے کر جا رہا تھا کہ بم پھٹ گیا،اس واقعہ میں طالبان ملوث ہیں۔













