ردن میں پہلے فوجی عجائب گھر کا افتتاح کردیاگیا ہے جو زیرِ سمندر ہے۔
یہ اردن کے واحد ساحلی شہر اقابہ کے ساتھ سمندر میں بنایا گیا ہے۔
اردن میں ہونے والی ایک تقریب میں کئی ٹینکوں، فوجی ٹرکوں اور ایک ہیلی کاپٹر کو سمندر میں اتارا گیا، اِس فوجی ساز و سامان کو بحیرہ احمر میں کورل ریف کے ساتھ اِس طرح رکھا گیا ہے کہ جیسے یہ کسی میدانِ جنگ میں ہوں۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ یہ نمائش سیاحوں کے لیے ایک مختلف طرح کا تجربہ ہے۔
اردن میں پہلے فوجی عجائب گھر کا افتتاح
اقابہ اسپیشل اکنامک زون اتھارٹی کے مطابق یہ عجائب گھر کھیل، ماحولیات اور کئی شعبوں کا اشتراک ہے۔













