افریقی ملک نائجیریا کی ایک عدالت نے ساڑھے تین برسوں سے مقید شیعہ لیڈر ابراہیم زکزاکی کی درخواست ضمانت مظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے علیل زکزاکی کو علاج کے لیے بھارت کا سفر کرنے کی اجازت بھی دی ہے۔ شیعہ رہنما کو حکومت نے دسمبر سن 2015 سے حراست میں رکھا ہوا تھا۔ زکزاکی کی گرفتاری کے بعد حکومت کو مشتعل شیعہ کمیونٹی کے خلاف کریک ڈاؤن کرنا پڑا تھا اور اس کارروائی میں کئی افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
ایران نواز شیعہ لیڈر کی تنظیم ’اسلامک موومنٹ‘ کو نائیجریا کی حکومت نے گزشتہ ماہ کالعدم قرار دیا ہے۔












