سیاسی افراتفری سیاسی ضرورت ہوتی ہے اور بلاوجہ فوجی نعرہ بازہ بےسکونی کی فضا قائم رکھنا فوجی ضرورت تاکہ اپنے اپنے بجٹ بڑھائیں اور جوابدہ بھی نا ہوں اور سکون سے رہیں ۔
دونوں ریاستی ستونوں کو بند آنکھوں والے عقیدت مند چاہیئے اور انہیں مل رہے ہیں ۔
سوچیئے ۔۔!
جن ملکوں میں نعرے بازی نہیں ہوتی اور قوم میں افراتفری نہیں ہوتی کیا وہ جنگ نہیں کرتے ہیں یا کوئی ان پر جنگ مسلط نہیں کرتا ۔۔۔
۔
ہم ڈاکٹرز کامیاب آپریشن کرتے ہیں لیکن تھیٹر کے سامنے نعرہ نہیں لگاتے یا نعرے نہین لگواتے ۔۔۔ کسی پر احسان نہیں کرتے بلکہ اپنا منصب نبھاہتے ہیں ۔
جن جن کی جو جو زمیداری ہے اگر وہ اپنے سارے کام ایمانداری سے کریں تو کسی بھی جنگ کو ۔۔ کہیں بھی ۔۔۔ کسی بھی میدان میں جیتا جا سکتا ہے ۔
ملک پاکستان میں افراتفری ۔۔ بلاوجہ خوف و ہراس پھیلائے رکھنا صاف بتا رہا ہے کہ اس کو چلانے والے سب نکمے اور کام چور ہیں ۔۔ وہ قوم میں مایوسی اور ناکامی اپنی نااہلی چھپانے کے لئے پروجیکٹ اور انجیکٹ کر رہے ہیں ۔
اس وقت کی اہم ضرورت ہے ہر شخص انفرادی طور ہنگامی بنیادوں پر اپنی اپنی ذمیداریاں ایمانداری سے اپنے ملک کے نبھائیں اور خدا پر بھروسہ رکھیں ۔۔
اپنے اندر ۔۔اپنے گھر ۔۔۔اپنے محلے ۔۔ اپنے شہر میں سکون امن رکھنے میں اپنا کردار ادا کیجئے ۔۔۔ اپنی اپنی انا کی تھوڑی تھوڑی قربانی دیجئے ۔۔ اختلافات کو ہوا دینے کے بجائے مٹانے کی کوشش کیجئے ۔۔۔ امن اور اجتماعیت آپ کے قدم چومے گی ۔
پاکستانی زندہ باد
پاکستان شاد باد
ڈاکٹر نگہت نسیم













