ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) علی رضا کے قتل کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے۔

کراچی سے حکام کے مطابق علی رضا کی دو ہفتے ریکی کی گئی، وہ روزانہ رہائشی اپارٹمنٹ آتے تھے۔

تحقیقاتی حکام کے مطابق اتوار کو بھی علی رضا معمول کے مطابق گھر سے نکلے اور اپارٹمنٹ پہنچے۔ ملزمان جانتے تھے علی رضاکی گاڑی بم پروف ہے اور انکے پاس ہتھیار ہوتا ہے۔

حکام کے مطابق ملزمان نے علی رضا کے گاڑی سے اترنے کے بعد اپارٹمنٹ میں داخل ہونے پر فائرنگ کی۔ موٹر سائیکل سوار دو ملزمان علی رضا کے پہنچنے سے پہلے ہی انتظار کر رہے تھے۔

تحقیقاتی حکام کے مطابق واردات میں ایک ہی ہتھیار استعمال ہوا، دوسرا ملزم موٹر سائیکل چلا رہا تھا۔ جائے وقوعہ سے گولیوں کے 11 خول ملے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY