کل جماعتی حریت کانفرنس 26 علیحدگی پسند جماعتوں کا باہم اتحاد

0
1213

آل پاٹیز حریت کانفرنس بھارتی کشمیر کے 26 علیحدگی پسند جماعتوں کے باہم اتحاد کا نام ہے جس میں سماجی اور مزہبی دونوں قسم کی جماعتیں شامل ہیں انکا باہم مقصد کشمیر کی آزادی کے لیے مشترکہ جدوجہد کو بڑھانا ہے۔ اس کا قیام 1993 میں عمل میں لایا گیا تھا بھارت پسند عناصر اسے پاکستانی سازش کے طور پر دیکھتی ہے۔

حریت کانفرنس جموں و کشمیر کے عوام کی تحریک مزاحمت کے سیاسی اتحاد کی علامت ہے جو اپنے دستور اور موقف کی پیروی میں انتہائی نظم و ضبط کے ساتھ مشکلات اور مسائل کے باوجود مقامی اور بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کا کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ایک منصفانہ، آبرو مندانہ اور دیرپا حل نکالنے کے لئے سرگرم عمل ہے اور رہے گی،

حریت کانفرنس ایک بار پھر اس عہد کا تجدید کرتی ہے کہ کشمیری عوام کا یہ نمائندہ اتحاد جس مقصد کے حصول کیلئے وجود میں لایا گیا ہے اس مقصد کے تکمیل تک ہر سطح پر اپنی نظریاتی جدوجہد جاری رکھے گا، قرارداد کے مطابق حریت کانفرنس رواں جدوجہد آزادی کو منطقی انجام تک لیجانے کے لئے اتحاد فکر و عمل کی داعی بھی رہی ہے اور قائل بھی اور حریت کانفرنس کے دروازے تحریک مزاحمت میں شامل ہر مخلص فرد اور جماعت کے لئے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY