امریکا میں مصوری کا ماہر بن مانس

0
881

یوں تو آپ نے کئی ماہر مصوروں کی تیار کردہ پیٹنگز دیکھی ہی ہوں گی لیکن جناب یہاں تو جانوروں نے بھی فنِ مصوری کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔

یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والے اس بن مانس کو ہی دیکھ لیں جو کینوس پر رنگ بکھیرنے کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے۔

جی ہاں،امریکی ریاست فلوریڈا کے وائلڈ لائف سینٹر میں موجود لمبانی نامی بن مانس نہ صرف پینٹنگ کرنے کا شوقین ہے بلکہ برش پکڑے سفید کینوس پر یوں رنگ بکھیرتا ہے کہ جیسے کوئی ماہر فنکار ہی تو ہو۔

اس بن مانس کے تیار کردہ کئی فن پارے فروخت بھی ہوچکے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY