ریڈیو پاکستان پنشنرز کے مسائل کے حل کے لئےتمام آپشنز کو بروئے کار لانے کا فیصلہ.

0
2001

ریڈیو پاکستان پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی میٹنگ۔ مسائل کے حل کے لئے احتجاج سمیت تمام آپشنز کو بروئے کار لانے کا فیصلہ.

ایسوسی ایشن کے ھفتے کے دن ہونے والے اجلاس میں پنشنرز کی بڑھتی ہوئی بے چینی اور مایوسی اور ریڈیو انتظامیہ کی بے حسی پر سیر حاصل گفتگو ہوئ۔ پاکسنان بھر کے پنشنرز کو پیغام دیا گیا کہ پیر سے ایک بھرپور مہم کا آغاز کیا جارہا ہے اور ہر فورم پر پنشنرز کے مسائل کو اجاگر کیا جاے گا۔ ان مسائلِ میں کمیوٹیشن کی ادائیگی میں غیر معمولی تاخیر۔ میڈیکل الاؤنس کی عدم ادائیگی۔ پنشن میں حالیہ پندرہ فیصد اضافے کی ادائیگی میں انتظامیہ کی لیت و لعل،،

گزشتہ سال کے اضافے کے چار ماہ کے بقایاجات کی ادائیگی، اور اردلی الاؤنس اضافے کی ادائیگی شامل تھے۔ اجلاس میں اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ PBC انتظامیہ نے حالیہ مہینوں میں پنشنرز کے ساتھ کیا گیا کوئ ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا گیا جس کے نتیجے میں پنشنرز میں مایوسی پھیل گئ ہے۔ لہذا ان مسائل کے حل کے لئے آئندہ ہفتے سے تمام آپشنز کو بروئے کار لایا جا رھا ہے۔

پاکستان بھر سے پنشنرز سے کہا گیا کہ وہ بھر پور احتجاج/ ریڈیو پاکستان کے دفاتر کے بھر فریادی کیمپ لگانے کی تیاری کریں۔ آئندہ چند روز میں یہ کال دی جائے گی۔ فریادی کیمپ مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔ وزیراعظم ، صدر مملکت، سپریم کورث، اور آرمی چیف سمیت سب فیصلہ سازوں کی توجہ ریڈیو پنشنرز کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کی طرف مبذول کرائی جاے گئ۔ ایسوسی نے پنشرز سے اپیل کی ہے کہ وہ باہمی رنجشیں بھلا کر بھرپور انداز میں آگئے آئیں کیونکہ
NOW OR NEVER

SHARE

LEAVE A REPLY