سڈنی کےمہاجرین کیلیے خوشخبری کی ایک اہم اطلاع
اکیس نومبرکو سڈنی کےمحکمہ صنعت،مہارت کے ایگزیکٹیوڈائریکٹرجناب ڈیوڈکولمز نے سیٹلمنٹ سروس انٹرنیشنل کو ایک تفصیلی خط
لکھا جسمیں انہوں نےپناہ کے متلاشی
اور مہاجرین کے حوالے سے لکھاکہ نیو ساوتھ ویلز حکومت ایک پروگرام کے تحت پناہ کے متلاشی اور مہاجرین کو محتلیف کورسز کے ذریعے تربیت دے گی تاکہ وہ ایک پائیدار روز گار حاصل کرسکیں اور اپنا اور اپنے بچوں کے مستقبل کےساتھ آسٹریلیا کی اقتصادی ترقی میں بھی اہم کردار اداکرسکیں
انھوں نےاپنےحط میں اس پروگرام کی وضاحت کی اور مہاجرین کی زندگی کوبہتر بنانے پرزور دیا
ڈیوڈ کولنز نے اپنے خط میں یہ بھی لکھا کہ جو بھی پناہ کے متلاشی یا مہاجرین اس پروگرام میں 1جنوری 2017 سے سرٹیفکیٹ 6 میں داخلہ لیگا اس کوکسی قسم کی کے اخراجات یا داخلہ فیس نہیں دینی پڑیگی
اس خط میں یہ بھی لکھا کہ اسکے علاوہ حکومت اسطرح کے اور بھی پروگرام شروع کررہی ہے تاکہ مھاجرین کی زندگی کو بہتر بنایا جا سکے
رپورٹ :جابر حسین سڈنی













