اسرائيل ميں پچھلے ہفتے کے انتخابی نتائج کے بعد حکومت سازی کے ليے کوششیں جاری ہيں ا ور صدر ريون ريولن وزارت عظمی کے عہدے کے ليے تمام رہنماؤں سے مشاورت کر رہے ہيں۔

انتخابات ميں سابق فوجی جرنل بنی گانٹز کا ’بليو اينڈ وائٹ الائنس‘ تينتيس نشستيں جیت کر سب سے آگے رہا جب کہ وزير اعظم بينجمن نيتن ياہو کی لکود پارٹی اکتيس سيٹيں حاصل کر سکی۔

نيتن ياہو گزشتہ تيرہ برس سے اسرائیل کے وزير اعظم ہيں۔ اگر اس بار وہ حکومت نہ بنا پائے، تو اسے اسرائيلی سياست ميں ايک بڑی تبديلی کے طور پہ دیکھا جائےگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY