برطانوی شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کیٹ کے ہمراہ اگلے مہینے پاکستان کا دورہ کریں گے

0
603

برطانوی شاہی محل کے اعلان کے مطابق شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن 14-18 اکتوبر کے دوران پاکستان کا دورہ کریں گے۔

شاہی محل کنگسٹن پیلس کے آفیشل اکاؤنٹ سے کی گئی ٹویٹ کے مطابق ’’ڈیوک آف کیمبرج شہزادہ ولیم اور ڈچس آف کیمبرج کیٹ دو اکتوبر کو آغا خان سینٹر میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں شرکت کریں گے، جس کی میزبانی عزت مآب پرنس آغا خان کریں گے۔‘‘

بیان میں مزید کہا گیا کہ ’یہ پروگرام شاہی جوڑے کے سرکاری دورہ پاکستان سے قبل ہو گا، جو 14 سے 18 اکتوبر کے درمیان ہوگا۔‘

شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن پہلی مرتبہ پاکستان آ رہے ہیں جبکہ 2006 کے بعد سے برطانیہ کے شاہی خاندان کے افراد کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔ 2006 میں شہزادہ چارلس اور ان کی اہلیہ کمیلا پارکر نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

اس سے قبل برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم نے 1961 اور 1997 میں جبکہ آنجہانی شہزادی ڈیانا نے 1996 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY