فرانس کے مسلسل بارہ سال صدر رہنے والے جیک شیراک 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے وہ 7 مئی 1995 کوپہلی بار الیکشن جیت کر صدر منتخب ہوئے تھے۔
بعدازاں وہ 2007 تک فرانس کے صدر رہے۔ جیک شیراک کا سیاسی کیریئر بہت طویل تھا، وہ اٹھارہ سال پیرس کے میئررہے ،آٹھ سال وزیر اعظم کے عہدے پر فائز رہے، اور 1974سے 1988کے درمیان دو بار وزیراعظم بنے۔
انھیں فرانسیسی عوام نہایت قدر کی نظر سے دیکھا کرتے تھے۔وہ اپنے پیش رو فرانکوئس متراں کے بعد طویل ترین دور تک فرانس کے صدر رہے۔
انھوں نے 2003میں عراق پر امریکی حملے کی مخالفت کرکے صدر بش کو ناراض کردیا تھا تاہم وہ اپنے اصولی موقف سے پیچھے نہ ہٹے تھے۔












