انور عباس انور , وزیر اعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب

0
586

آپ کو وزیر اعظم کی حکومتی پالیسیوں سے لاکھ اختلاف ہو سکتا ہے، آپ کو پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی گڈ گورنس پر تحفظات ہوسکتے ہیں۔ آپ کو ان کی طرز حکمرانی ناپسند کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔ لیکن گزشتہ دنوں وزیر اعظم عمران خاں کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب سے اختلاف رائے ممکن نہیں۔ وزیر اعظم عمران خاں اس خطاب کے لیے پوری تیاری کے ساتھ اقوام متحدہ پہنچے تھے۔ ان کی تقریر جنرل اسمبلی میں کی جانے والی بہترین تقاریر میں سے ایک بہترین تقریر قرار دی جا سکتی ہے۔
پاکستانی وزیر اعظم نے سترہ منٹ کی اپنی تقریر میں کشمیر سمیت دنیا کو درپیش دہشت گردی اور دیگر مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی، اور دنیا کے راہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی اپنی رپورٹوں کے مطابق کے کشمیر میں ایک لاکھ سے زیادہ لوگ مارے جا چکے ہیں اور ہزاروں ریپ ہو چکے ہیں۔پاکستان کے وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کے ممبران خصوصا ویٹو پاورز کو یاد کرایا کہ اسی اقوام متحدہ نے کشمیریوں سے وعدہ کیا تھا کہ انہیں استصواب رائے کا حق دیا جائے گا لیکن پون صدی ہونے کو ہے اس نے اپنا وعدہ ایفاء نہیں کیا وزیر اعظم نے کہا کہ اب ان وعدوں کو پورا کرنے کا وقت ہے۔
وزیر اعظم نے اقوام عالم کی قیادت کو یہ بھی باور کرایا کہ دہشت گرد کیسے جنم لیتے ہیں؟عمران خان کا کہنا تھا کہ 13 ہزار نوجوانوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر رکھا گیا ہے اور انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ کشمیر میں ہونے والے ان مظالم پر کبھی کسی نے ہونٹ نہیں کھولے اور نہ ہی کسی نے کبھی ان نوجوانوں کے نقطہ نظر کو سمجھنے کی ضرورت محسوس کی ہے کہ وہ اس وقت کس کیفیت سے گزر رہے ہیں اور ان کے اہل خانہ پر کیا بیت رہی ہوگی۔
وزیر اعظم نے عالمی راہنماؤں کو متنبہ کیا کہ ان میں سے کچھ انتہا پسندی کی طرف جائیں گے اور اس کے نتیجے میں ایک اور ’پلوامہ جیسا ایشو کھڑا ہو سکتا ہے اگر ایسا ہوا تو پھراس کا الزام اور انگلیاں پاکستان کی طرف اٹھیں گ اور کہ”اسلامی دہشت گردی“ کی اصطلاح استعمال ہو گی جسے سن کر دنیا کر عالمی ضمیر اپنی آنکھیں اور کان بند کرلے گا۔
وزیر اعظم عمران خاں نے درست کہا کہ کیا کسی کا اس طرف دھیان ہے کہ انڈیا کے 18 کروڑ مسلمانوں کے دماغ میں کیا چل رہا ہے، اور عالم اسلام کے مسلمان کیا سوچ رہے ہیں۔؟
وزیر اعظم نیعالمی راہنماؤں کو آگاہ کیا کہ مظالم کا شکار مظلوم کشمیری اور دنیا بھر کے مسلمان نوجوان یہ سوچنے پر مجبور ہو جائیں گے کہ کیا وہ کسی ’کم تر‘ خدا کے بچے ہیں، ایسا سوچنے سے لوگوں کا دل دکھے گا اور پھران میں سے کچھ بندوق اٹھا لیں گے۔ لہذا اس سے قبل کہ ایسا وقت آئے ہمیں آگے بڑھنا چاہیے اور ایک اعشاریہ دو ارب کی آبادی والی مارکیٹ کو خوش کرنے کی بجائے انڈیا کو کشمیر کی پالیسی بدلنے پر مجبور کیا جائے۔
عمرا خان نے اپنی تقریر کے ختم کرنے سے قبل عالمی قیادت کو تجویز پیش کی کہ اسکی طرف پہلا اور فوری ایکشن تو یہی ہونا چاہیے کہ انڈیا کشمیر میں کرفیو ختم کرے، اور اگر ایسا ہی کشمیریوں کے ساتھ ہوتا رہا اور عالمی برادری نے اپنی ذمہ داریوں پوری نہ کیں تو کشمیر کی صورتحال دو ممالک کے درمیان ایٹمی جنگ شروع کروا سکتی ہے۔ وزیر اعطم پاکستان عمران خان نے کہا کہ اگر یہ جنگ ہوئی تو پاکستان آخری حد تک جائے گا۔ انھوں نے یہ بھی واضح کیا’’یہ کوئی دھمکی نہیں بلکہ وارننگ ہے“۔ عالمی مبصرین اور ماہرتجزیہ مگاروں کا کہنا ہے عمران خان نے اپنی سترہ منٹ کی تقریر میں کہا کہ”وہ اس دیس کے رہنے والے ہیں جس نے پوری دنیا کو امن کا پیغام دیا ہے۔“
وزیر اعظم کی تقریر نے واضح کردیا کہ وہ امن کے داعی ہیں جنگ مسائل کا حل نہیں بھارت پاکستان کے اس موقف کو کمزور نہ سمجھے اور بھارت بھی اپنے ذہن سے نکال باہر کرے کہ پاکستان کمزور ہے۔اگر پاکستان پر جنگ مسلط کردی گئی تو پھر ہم آخری گولی اور آخری سانس تک لڑیں گے۔ پھر دنیا کا ضمیر بیدار ہوا تو اس وقت بہت دیر ہو چکی ہوگی۔ اس حوالے سے ان سطور میں اپوزیشن کا ذکر کرنا ضروری ہے کہ اس نے وزیر اعظم کی تقریر پت مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔میرا خیال ہے کہ وزیر اعطم نے کشمیر اور پاکستان کے موقف کو دنیا تک بہترین انداز میں پہنچایا ہے اس پر کوئی دو رائے نہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY