اسلام آباد کے اتوار بازار میں آگ لگ گئی، کئی اسٹالز جل گئے، فائربریگیڈ کی 10 گاڑیاں اور ٹیمیں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔

اسلام آباد کے علاقے ایچ نائن میں پشاور موڑ پر قائم سستے اتوار بازار میں آگ لگنے سے کپڑے کے کئی اسٹالز جل گئے۔

آگ کی شدت بڑھتی جارہی ہے، شعلے اور دھویں کے بادل تیزی سے بلند ہورہے ہیں، ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پانے کیلئے امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور دیگر افسران بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، ریسکیو کی مزید ٹیموں کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے آتشزدگی کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ ان کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کیلئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں۔

رانا ثناء اللہ نے ضلعی انتظامیہ سے آتشزدگی واقعے کی رپورٹ طلب کرلی

SHARE

LEAVE A REPLY