پاکستان کا بڑا مسئلہ کرپشن نہیں مہنگائی، گیلپ سروے

0
757

پاکستانیوں کی اکثریت کے نزدیک ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن نہیں مہنگائی ہے۔

گیلپ نے حالیہ سروے میں پاکستان کے سب سے بڑے مسائل کے حوالے عوام سے رائے لی۔

گیلپ سروے کے مطابق 53 فیصد پاکستانیوں نے کرپشن کے بجائے مہنگائی کو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا۔

حالیہ سروے میں یہ انکشاف بھی سامنے آیا کہ کرپشن صرف 4 فیصد پاکستانیوں کے نزدیک بڑا مسئلہ ہے۔

سروے رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ 30فیصد پاکستانیوں نے بیروزگاری ،8 فیصد نے مسئلہ کشمیر جبکہ 2 فیصد نے سیاسی عدم استحکام کو بڑا مسئلہ قرار دیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY