کچھ خبریں بھی لطیفہ ہوتی ہیں۔ خود پڑھ لیجئے

0
1186

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت ماضی کی حکومت سے زیادہ اچھا کام کر رہی ہے، حکومت کے ابتدائی 15 ماہ ماضی کی حکومت کے 5 برس سے بہتر ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، ہمارا اتحاد ملک و قوم کے مفاد میں ہے، اتحاد میں نفاق ڈالنے والوں کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی۔

عثمان بزدار بالکل بے اختیار، عمران خان کی بنائی بیورو کریٹک ٹیم طاقتور

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ اپوزیشن سیاسی طور پر ناک آؤٹ ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلی بار عوامی نمائندوں کی مشاورت سے ترقیاتی منصوبے شروع کیے ہیں۔

انہوں نےبتایا کہ پنجاب کے ہر علاقے میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، غریب اور محرومی کا شکار طبقات کی خدمت کا عزم کر رکھا ہے۔

عمران خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان واحد لیڈر ہیں جن کی عالمی سطح پر پذیرائی ہو رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو عمران خان جیسا شفاف اور ایماندار لیڈر ملنا کسی نعمت سے کم نہیں، عمران خان غریب عوام کا درد رکھنے والے لیڈر ہیں۔

فیصلہ عوام کریں اب

SHARE

LEAVE A REPLY