پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کے ساتھ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ 4 نئے کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں شامل 5 کھلاڑی لاہور میں جاری این سی اے ریڈ بال کیمپ میں شریک ہیں، قومی ٹیسٹ اسکواڈ 27 اپریل کو کراچی میں کیمپ جوائن کرے گا جبکہ پی ایس ایل میں شریک کھلاڑی اپنی ٹیموں کے میچز مکمل ہونے کے بعد کیمپ جوائن کریں گے۔

قومی ٹیم کا کیمپ یکم مئی کو اختتام پذیر ہوگا اور ٹیم 2 مئی کو بنگلادیش کے لیے روانہ ہوگی۔

SHARE

LEAVE A REPLY