دھوبی کے اکاؤنٹ سے 12 ارب 78 کروڑ سے زائد کی ٹرانزیکشنز

0
909

سندھ کے علاقے گھوٹکی کے رہائشی دھوبی کے اکاؤنٹ سے 12 ارب 78 کروڑ سے زائد کی ٹرانزیکشنز کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف بی آر کا نوٹس ملنے پر رمیش کمار پریشان ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق غلام محمد مہر شوگر مل گھوٹکی کے ملازم اور ماتھیلو کے نواحی گاؤں ولو مہر کے رہائشی رمیش کمار جو سال 2009ء میں مذکورہ شوگر ملز میں بطور دھوبی بھرتی ہوا تھا، اس کے اکاؤنٹ سے 12 ارب 78 کروڑ 71 لاکھ 45 ہزار روپے کی خریداری کا انکشاف ہوا ہے۔

محکمہ ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس بھرنے کےلئے بھیجا گیا نوٹس دیکھ کر غریب مزدور رمیش کمار کے اوسان خطا ہو گئے۔ رمیش کمار 2009ء میں سردار غلام محمد شوگر مل میں دھوبی بھرتی ہوا تھا۔

اس کی جانب گزشتہ روز ایف بی آر نے نوٹس بھیجا کہ آپ 2015ء سے سال 2019ء تک شوگر ملز سے بڑی مقدار میں خریداری کی ہے۔ رمیش کمار کا کہنا ہے کہ میں دو سال قبل شوگر ملز کی نوکری چھوڑ چکا ہوں اور بینک اکاؤنٹ سے کس نے ٹرانزیکشن کی کوئی پتا نہیں؟ ایف بی آرسکھر نے مزید تحقیقات کے لیے رمیش کمار کو 19 اکتوبر کو دفتر طلب کر لیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY