ہانگ کانگ:14.93قیراط وزنی گلابی ہیرا 32ملین ڈالر میں نیلام

0
847

ہانگ کانگ میں کرسٹی آکشن ہاؤس کے تحت 14.93قیراط وزنی قیمتی گلابی ہیرا فروخت کردیا گیا ہے۔

اس گلابی ہیرے کو ایک نا معلوم خریدار نے 32ملین ڈالرمیں خریدا جس کی فی قیراط قیمت2.15ملین ڈالر بنتی ہے۔

بیضوی شکل کا یہ نایاب قسم کا گلابی ہیرا معمولی فرق سے مہنگے ترین جیولری کا عالمی ریکارڈ نہ بنا سکا۔

واضح رہے 2009ء میں ایک گلابی ہیرا اکیس لاکھ پچپن ہزار ڈالر فی قیراط کی قیمت پر فروخت ہونے سے عالمی ریکارڈ قائم ہو گیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY