روس نے ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد ویٹو کردی۔

سلامتی کونسل میں پیش قرارداد میں ایران پر دباؤ ڈالا گیا تھا کہ وہ یمن میں حوثیوں کو میزائل کی فراہمی روکنے میں ناکام رہا ہے، قرار داد برطانیہ کی جانب سے پیش کی گئی تھی۔

کل 15 ملکوں میں سے 11 نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، روس اور بولیویا نے قرارداد کے خلاف ووٹ دیا جبکہ چین اور قازقستان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تاہم روس نے اسے ویٹو کردیا

SHARE

LEAVE A REPLY