جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب کی پہلی گرفتاری، سیکریٹری کے پی ٹی گرفتار

0
740

جعلی اکاؤنٹس کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے پہلی گرفتاری کی گئی ہے اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کے سیکریٹری آفتاب میمن کو کرپشن کے الزامات کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے۔

جعلی بینک اکاؤنٹس اسکینڈل میں نیب راولپنڈی نے پہلی گرفتاری کرتے ہوئے کرپشن کے الزام میں کراچی پورٹ ٹرسٹ کے سیکریٹری آفتاب میمن کو گرفتار کرلیا ہے جن پر 80 کروڑ روپے خوردبرد کرنے کا الزام ہے۔

آفتاب میمن کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا اور انہیں وہاں موجود نیب کے دفتر منتقل کردیا گیا ہے۔

انہیں آج یا کل احتساب عدالت میں پیش کر کے راہداری ریمانڈ لیا جا سکتا ہے۔

نیب نے سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں 16 ریفرنسز دائر کیے تھے اور اب مزید 9 ریفرنسز دائر کیے جائیں گے اور مجموعی طور پر نیب 25 ریفرنس دائر کرے گا۔

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس اسلام آباد سے سابق صدر آصف علی زرداری کے نام پر رجسٹرڈ گاڑیوں کی تفصیلات طلب کی گئی تھیں جنہوں نے بتایا کہ آصف علی زرداری کے نام پر دو بُلٹ پروف گاڑیاں موجود ہیں اور ان کی رجسٹریشن اس وقت کی گئی تھی جب وہ صدر پاکستان تھے۔

نیب نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان افراد کو تلاش کرے جنہوں نے آصف علی زرداری کے نام پر گاڑیاں رجسٹر کرائیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY