مبارکباد،ملک میں گدھوں کی تعداد مزید ایک لاکھ بڑھ گئی

0
1555

ملک میں گدھوں کی تعداد مزید ایک لاکھ بڑھ گئی، جس کے بعد گدھوں کی تعداد 57 لاکھ سے بڑھ کر 58 لاکھ ہوگئی۔

اقتصادی سروے رپورٹ 23- 2022 کے مطابق ایک سال میں بھینسوں کی تعداد میں13 لاکھ کا اضافہ ہوا، ملک میں بھینسوں کی تعداد 4 کروڑ 37 لاکھ سے بڑھ کر 4 کروڑ 50 لاکھ ہوگئی۔

ایک سال میں بھیڑوں کی تعداد میں 4 لاکھ کا اضافہ ہوا، بھیڑوں کی تعداد 3 کروڑ 19 لاکھ سے 3 کروڑ 23 لاکھ ہو گئی۔

سروے کے مطابق بکریوں کی تعداد میں 22 لاکھ کا اضافہ ہوا، ملک میں بکریوں کی تعداد 8 کروڑ 25 لاکھ سے 8 کروڑ 47 لاکھ ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق گھوڑوں، اونٹوں اور خچروں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔

گھوڑوں کی تعداد 4 لاکھ اور خچروں کی تعداد 2 لاکھ برقرار رہی، جبکہ ملک میں اونٹوں کی تعداد 11 لاکھ پر برقرار رہی۔

SHARE

LEAVE A REPLY