امام عالی مقام جنابِ حسین کے حضور نذرانہ عقیدت محترم شاعر افتخار عارف کے قلم سے

0
1500

امام عالی مقام جنابِ حسین کے حضور نذرانہ عقیدت محترم شاعر افتخار عارف کے قلم سے

شرف کے شہر میں ہر بام ودر حسین کا ہے
زمانے بھر کے گھرانوں میں گھر حسین کا ہے

فرات وقت رواں دیکھ ! سوئے مقتل دیکھ
جو سر بلند ہے اب بھی وہ سر حسین کا ہے

زمیں کھا گئی کیا کیا بلند وبالا درخت
ہرا بھرا ہے جو اب بھی شجر حسین کا ہے

سوال بیعتِ شمشیر پر سوال بہت
مگر جواب وہی معتبر حسین کا ہے

کہاں کی جنگ کہاں جا کے سر ہوئی ہے کہ اب
تمام عالم خیر و خبر حسین کا ہے

محبتوں کے حوالوں میں ذکر آنے لگا
یہ فضل بھی تو مرے حال پر حسین کا ہے

حضور شافع محشر ، علی کہیں کہ یہ شخص
گناہگار بہت ہے مگر حسین کا ہے

عفت سلطانہ

سرمایہ ادب

SHARE

LEAVE A REPLY