مکافات عمل کیا ہے ۔ کرن مہک

0
1655

مکافات عمل کا مطلب انسان کے وہ عمل جو زندگی میں ایک بار انسان کے پاس ضرور لوٹ کر اتے ہیں ۔ چاہے وہ اعمال اچھے ہوں یا برے انسان کو ہر عمل سے پہلے یہ بات ضرور سوچنی چاہیے کہ ہمارا ہر عمل اخرت کے لئے بویا جا رہا ہے جس کی کچھ کاشت زمین پے کاٹنی ہوگی ۔۔

ہم نے اکثر مکافات عمل کے بارے میں لوگوں کو کہتے سنا ہے کہ تم پے یہ مشکل آئی ہے ضرور تم نے برے عمل کیے ہیں جس کے نتیجے میں تمہارے ساتھ یا تمہاری اولاد کے ساتھ اللہ کی طرف سے اتنا برا سلوک ہو رہا ہے کہ تم۔مشکل سے نہیں نکل رہے ۔۔ وہ لوگ یہ بھول جاتے ہیں کہ زندگی میں سب کو مخلتلف امتحانات سے گزرنا پڑتا ہے ۔۔ اللہ پاک انسان کو دکھ کی طرف دھکیل کر بھی انسان کا امتحان لیتے ہیں کہ وہ انسان خود کو اس مشکل وقت سے کیسے نکالتا ہے۔ اور اس کے ماں باپ ،رشتے دار بہن بھائی اس کے کتنے اپنے ہیں۔۔ یہ برا وقت اس انسان کو بتاتا ہے کہ دیکھو جن پے تمہیں مان تھا غرور تھا کہ تمہاری ایک آواز پے وہ لوگ بھاگ کر آئیں گے وہ تمہاری۔آزماءیش کے وقت کیسے اندھے بہرے گونگے ہوکر تمہارے سامنے سے گزر گئے

مکافات عمل تو تب ہوگا جب اللہ پاک ایسے لوگوں کو اس جگہ تنہا کریں گے جہاں کوئی ان کی پکار سنے والا یا مدد کرنے والا یاتھ نہیں ملے گا ۔۔اسی لیے حکم ہے کہ ایک دوسرے کے ساتھ صلح رحمی کے ساتھ پیش آو ۔ بہترین اچھا سلوک کرو اوراپنی ذات سے اپنے سے منسلک رشتوں کو احباب کو اجنبیوں کو جتنا فائیدہ دے سکتے ہو دیتے رہو ۔۔ ایک دوسرے کے حق میں دعا کرتے رہو ۔۔کہ اللہ تمہارے معاملات میں آسانیاں فراہم کرے ۔

لازمی نہیں جس کے ساتھ آپ اچھا سلوک کرو وہ بدلے میں بھی آپ کے ساتھ نیک سلوک بھی کرے ۔اپنے اعمال کا بدلا بندے سے نہیں اپنے رب سے مانگو جو بہترین صلہ دینے والا ہے نیکی کر کے اگے بڑھ جاو ۔۔۔۔ بھولتے جاو ۔۔کہ یاد رکھنے سے دل میں فخر یا تکبر نا اجائے اور نیک اعمال اکارت نا ہوجائیں ۔ یہاں یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ جو لوگ چلتے پھرتے نیکیوں کا بیج بوتے ہیں ان کی مشکلیں ایسے حل کر دی جاتی ہیں کہ وہ خود حیران ہوجاتے ہیں کہ ہم اس مشکل سے کیسے آسانی سے نکل گئے ۔۔ اپنی ذات کو ندی کا بہتا شفاف پانی سمجھو اور ندی کے پانی کی طرح اپنی زندگی میں اگے بڑھتے رہو کہ زندگی چلتے رہنے کا نام ہے اور رک جانا موت کی علامت ہے ۔۔ اپنے کارواں میں نئے لوگوں کو شامل کرتے رہو۔کسی کو دھتکار کر زندگی میں اگے نا بڑھو ۔ کسی کی محبت کو حقارت سے نا دیکھو ۔۔ اپنوں کی قدر کرو اور غیرون سے اپنوں کی ان کی عزت کرواو ۔اس عمل سے اپنی عزت میں اضافہ ہوگا اور دلوں میں محبت کی جڑیں مضبوط ہونگی ۔

بد اخلاق لوگ معاشرے میں ایسے بدبو دار وجود ہیں جن کے قریب رہنے سے گھر کا اور اطراف کا ماحول کبھی خوشگوار نہیں رہ سکتا ۔ یہ لوگ جہاں بھی جاتے ہیں فساد کرتے ہیں ۔۔ فساد سے بچنے کے لئے اکثر لوگ اپنی سمت بدل لیتے ہیں ۔۔۔
دیکھا گیا ہے کہ جو لوگ اپنے گھر والوں کے ساتھ عزت سے بات نہیں کرتے
انہیں ان کی اولاد سے کوئی فاءیدہ نہیں پہنچتا اور نا ہی ان کے بھائی ان کا احوال دریافت کرتے ہیں ۔ کانٹیں یا ببول کے بیج بو کر پھولوں کی خوشبو کوئ کیسے وصول کر سکتا ہے ۔اس کے لیے عمدہ خوبیاں اپنی ذات میں شامل کرنی ہوگی ۔رشتوں کو اہمیت دینی ہوگی تب کہی جاکر ان رشتوں سے محبت کی خوشبو اور اپنائیت کا احساس پاسکتے ہیں ۔۔اور مکافات عمل یہی ہے کہ اگر اپکی ذات سے کسی کو دکھ پہنچے تو اپ بھی اللہ کے قہر سے نہیں بچ سکتے ۔ ہر انسان کو اپنے عمل کا ادھا قرض دنیا میں ہی چکانا پڑتا ہے

کرن مہک

SHARE

LEAVE A REPLY