وزیراعظم عمران خان نے مذاکراتی کمیٹی کی شکایت پر ایکشن میں آگئے۔

وزیراعطم نے اپنے تمام ترجمانوں اور وزراء کو آزادی مارچ اور اپوزیشن کی رہبر کمیٹی سے متعلق بیان بازی سے روک دیا۔

حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے وزیراعظم سے شکایت کی، جس میں کہا گیا تھا کہ ہماری کمیٹی اپوزیشن کی رہبر کمیٹی سے مذاکرات کرتی ہے اور معاملے کو بیان بازی کے ذریعے خراب کردیا جاتا ہے۔

وزیراعظم نے مذاکراتی کمیٹی کی شکایت پر کہا کہ اب اس معاملے میں کوئی ترجمان یا وزیر بیان نہیں دے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY