چین کی کمیونسٹ پارٹی کے خفیہ دستاویزات کے مطابق ایغور اقلیت کو منظم انداز میں ظلم و جبر کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
یہ دستاویزات انویسٹیگیٹو صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم ’ آئی سی آئی جے‘ نے چائنا کیبلز کے نام سے شائع کی ہیں۔ بیجنگ حکومت ابھی تک ان دستاویز کو مسترد کرتی آئی ہے۔
صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم ان دستاویزات کی مدد سے یہ ثابت کرنا چاہتی ہے کہ چین کی جانب سے شورش زدہ علاقے سنکیانگ کی ایغور نسل کے لیے قائم کردہ تربیتی مراکز اصل میں انہیں سخت نگرانی میں مرکزی دھارے سے الگ تھلگ رکھنے کے مراکز ہیں۔
ابھی تک بیجنگ کی جانب سے اس پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔












