کینیا کے ایک حکومتی عہدیدار نے کہا ہے کہ صومالی عسکری تنظیم الشباب کے جنگجوؤں کی جانب سے لامو خطے میں امریکا اور کینیا کی فوجوں کے مشترکہ طور پر زیراستعمال فوجی اڈے پر حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔ لامو خطے کے کمشنر اروگو ماچاریا کے مطابق اس فوجی اڈے پر حملہ ہوا تھا تاہم حملہ آوروں کو پسپا کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کیمپ سِمبا نامی فوجی اڈے پر ہوئے اس حملے کے بعد آس پاس کے علاقے میں سکیورٹی آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے البتہ یہ نہیں بتایا کہ اس واقعے میں مجموعی طور پر کتنے افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے وابستہ صومالی عسکری گروپ الشباب نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے میں امریکا اور کینیا کے متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY