قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 500 سو روپے والے ٹکٹس ابتدائی طور پر بک ہونا شروع ہوئے ہیں، جبکہ اپ لوڈنگ مکمل نہ ہونے کی وجہ سے بکنگ میں دشواری کا سامنا ہے۔
لاہور میں ٹی ٹونٹی میچز 24، 25 اور 27جنوری کو ہوں گے جس کے لیے پہلے ہی لمحے میں جنرل انکلوژرز سولڈ آؤٹ شو ہونے لگے، پانچ سو ، ہزار، دو ہزار اور چار ہزار روپے والے ٹکٹ دستیاب ہیں
………………….
پاکستان اور بنگلہ دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت آئندہ ہفتے شروع ہوگی، شائقین کی زیادہ سے زیادہ توجہ حاصل کرنے کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں میں کمی پر اتفاق کیا گیا ہے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 24، 25 اور 27 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی، جبکہ پہلا ٹیسٹ 7 سے 11 فروری تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
کرکٹ بورڈ حکام کی جانب سے ان میچوں کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا ماضی کا طریقہ کار اپنایا جائے گا ، شائقین کرکٹ آن لائن ٹکٹ بھی خرید سکیں گے۔
،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،
پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سیریز کا شیڈول طے پا گیا، سیریز میں شامل تین ٹی ٹونٹی میچز، ایک ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچز پاکستان میں ہوں گے۔ یہ سیریز دو حصوں میں ہو گی، سیریز میں ایک ون ڈے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
سیریز کے شیڈول کو حتمی شکل پاکستان کرکٹ بورڈ اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام کے درمیان ملاقات کے دوران دی گئی۔ آئی سی سی کے چیئر مین ششانک منوہر نے سیریز کے شیڈول کو حتمی شکل دینے میں معاون کا کردار ادا کیا ہے۔
نئے شیڈول کے مطابق بنگلا دیش کرکٹ ٹیم 24 سے 27 جنوری تک لاہور میں ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی، مہمان ٹیم 7 سے 11 فروری تک راولپنڈی میں ایک ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔
پی ایس ایل 2020ء کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے درمیان ایک ون ڈے انٹرنیشنل میچ تین اپریل کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل دوسرا ٹیسٹ میچ 5 سے 9 اپریل تک کراچی میں ہو گا۔
چیئر مین پی سی بی احسان مانی نے بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ کے دورہ پاکستان کے شیڈول کو حتمی شکل دینے پر خوشی کا اظہار کرتے کہا کہ وہ ششانک منوہر کی معاونت کے مشکور ہوں۔
چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ نئے شیڈول کی تیاری دونوں بورڈز کی چیت ہے۔ شیڈول کے مطابق بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم تین مرتبہ پاکستان آئے گی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان ایک پر امن اور محفوظ ملک ہے۔












