انا للہ وا انا الیہ راجعون
کویت: معروف انجینئر اور صدر، پاکستان ایگریرین سوسائٹی، کویت اپنے خالق حقیقی سے جا ملے بہت افسوس کے ساتھ یہ خبر دی جاتی ہے کہ کویت میں ادبی اور سماجی حلقے کی جانی مانی شخصیت قابل احترام دوست برادر محمد اشرف ضیاء حرکت قلب بند ہو جانے سے آج صبح اچانک انتقال فرما گۓ ۔
کئی دوستوں کا مستقبل سنوارنے میں اپنا انتہائی اہم کردار ادا کیا، مگر وہ سماج دوست مسیحا ہم سے بچھڑ گیا، شاید اللہ رب العزت نے ان سے اتنا ہی کام لینا تھا. اشرف ضیاء صحیح معنوں میں ہر دلعزیز شخصیت تھے ۔ کویت میں جتنی تقاریب ہوتیں ، وہ کسی بھی مکتبۂ فکر یا طبقہ کی طرف سے ہوتیں ، آپ ضرور موجود ہوتے ۔ آپ انسان کے بحیثیت انسان قدر دان تھے بحیثیت مقام نہیں. رب کریم اُن کے درجات بلند کرے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے، اُن کے تمام اہل خانہ کو اس صدمہ اور رنج و غم میں صبر جمیل عطا فرمائے ـــ آمین دوستو سے دعاۓ مغفرت کی گزارش ہے۔۔ اللہ کریم مغفرت فرمائے اور جوار رحمت میں جگہ دے-
جنازہ اور دیگر تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
طارق اقبال













