مسلمان خاتون کا حجاب کھینچنے سے واضح ہے بھارت اقلیتوں سے ریاستی دہشتگردی کر رہاہے: طاہراشرفی

1
1266

چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہرمحمود اشرفی کا کہنا ہے کہ بھارتی ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے مسلمان خاتون کا حجاب کھینچنے سے واضح ہوتا ہے کہ بھارت اقلیتوں سے ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے۔

لاہور میں اقلیتی رہنماؤں کے ہمراہ بین المذاہب ہم آہنگی سے متعلق پریس کانفرنس میں طاہر اشرفی نے کہا کہ بھارت عالمی دہشت گردی کا مرکز بن چکا ہے، وہاں اقلیتوں پر مظالم کسی سے مخفی نہیں۔

چیئرمین پاکستان علما کونسل کا کہنا تھا کہ بہار کے وزیراعلیٰ کی طرف سے مسلمان خاتون کا حجاب اتارنے سے واضح ہوتا ہے کہ بھارت اقلیتوں کے ساتھ ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمارکا رویہ قابلِ مذمت ہے، اقوام متحدہ اس کا نوٹس لے۔

SHARE

1 COMMENT

  1. HIGHLY CONDEMNABLE ACT BY DIRTY YOUTHIAS.THEY HAVE COMMITTED THE DEROGATION OF MASJID E NABVI
    صلى الله عليه واله وسلم

LEAVE A REPLY