وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی سابق حکومت کی لوٹ مار کا نتیجہ ہے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں آٹا، گھی، چینی، چاول اور دالوں کی قیمتیں کم کرنے کے لیے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
عمران خان نے بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں ہر صورت کم کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ کچھ بھی کریں عوام کو ریلیف دیں، عوامی ریلیف کے لیے کچھ بھی کرنا پڑے کروں گا، قیمتوں میں کمی کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔











