امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جمہوری اقدار، اصولوں کی پاسداری اور قانون کا احترام دیکھنا چاہتے ہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدنت پٹیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے حالات کی نگرانی کر رہے ہیں،مضبوط جمہوری پاکستان امریکا کے مفاد میں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ کئی معاملات پر بات چیت جاری ہے،انسانی حقوق،میڈیاکی آزادی کا معاملہ پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ اٹھایا ہے۔












