شوال کا چاند 23 مئی بروز ہفتہ نظر آنے کا امکان نہ ہونے کے برابر

0
2124

شوال کا چاند 23 مئی بروز ہفتہ نظر آنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔

محکمہ موسمیات کے جاری بیان کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 22 مئی (28 رمضان) کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 39 منٹ پر ہوگی۔ 23 مئی یعنی انتیس رمضان کو نئے چاند کے نظر آنے کا امکان بہت کم ہوگا جبکہ اس دن ملک کے بیشتر حصوں میں موسم بھی ابر آلود رہے گا۔

یعنی اس بار 29 کے بجائے 30 روزوں کا امکان زیادہ ہے اور عید الفطر 25 مئی بروز پیر کو ہو سکتی ہے، تاہم اس کا فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا جو 23 مئی کو ہوگا۔

واضح رہے کہ ملک میں رمضان المبارک کا آغاز 25 اپریل بروز ہفتہ کو ہوا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY