ٹیم مینجمنٹ پریشان ہے کہ کون اگلے میچ میں پاکستان کا کپتان ہوگا، سب کے ذہنوں میں یہی سوال ہے کہ اظہر علی کے ان فٹ ہونے ،سرفراز کے پاکستان میں ہونے اور شعیب ملک کا گلا خراب ہونے کے بعد عماد وسیم اورپروفیسر حفیظ مضبوط امیدوار بن گئے ہیں۔

ٹیم مینجمنٹ نے متبادل کپتان کے نام پر سوچ بچار اور پاکستان کرکٹ بورڈ سے مشاورت شروع کردی ہے۔

دوسری جانب پہلے ون ڈے کی ہار پر ہیڈ کوچ مکی آرتھر بلے بازوں پر برس پڑے،ان کا کہنا ہے کہ ون ڈے کرکٹ بدل گئی مگر پاکستانی بیٹسمینوں کا انداز نہیں بدلا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی بلے بازوں کا بیٹنگ اسٹائل پرانا ہے، یہ ون ڈے میں 300 رن کیسے بنائیں گے؟

کینگروز کے خلاف ہار پر سابق کرکٹرز بھی پھٹ پڑے، وسیم اکرم، رمیز راجہ اور شعیب اختر نے ٹیم کی کاکردگی کو مایوس کن قرار دے دیا

SHARE

LEAVE A REPLY