ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی، جس کے بعد افغانستان ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا ہے۔
برسبین میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
سری لنکا نے 145 رنز کا ہدف 18 اعشاریہ 3 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کے بیٹر دھنن جیا دی سلوا نے 66 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 144 رنز بنائے تھے، افغان بیٹر رحمان اللّٰہ گرباز نے 28 اور عثمان غنی نے 27 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
سری لنکا کی طرف سے وینیندو ہسارنگا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔












