پاکستان کے ٹاپ پروفیشنل باکسر محمد وسیم نے برطانیہ پہنچ کر اپنی اگلی فائٹ کیلئے ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے۔
33 سالہ محمد وسیم نے 11 میں سے 10 پروفیشنل باؤٹس میں کامیابی حاصل کی، اب ان کی اگلی فائٹ دسمبر میں ہے جس کے حریف کا اعلان جلد ہوگا، محمد وسیم نے باؤٹ کی تیاری شروع کردی ہے۔












