نئی تاریخ رقم، امریکا میں دو خواجہ سرا سینیٹ الیکشن میں کامیاب

0
812

امریکا میں ہونے والے صدارتی الیکشن کے دوران دو خواجہ سراء بھی اپنی اپنی ریاستوں میں الیکشن جیتنے میں کامیاب ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاستوں ڈیلاویئر اور ورمونٹ سے ڈیموکریٹ امیدوار سارہ میک برائیڈ اور ٹیلر اسمال اپنی اپنی ریاستوں میں اعلانیہ خواجہ سرا کی حیثیت سے جیتنے والی پہلی امیدوار بن گئی ہیں۔

انتخاب میں ٹیلر اسمال نے 40 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کیے ہیں۔ سینیٹ انتخاب میں دوسرے خواجہ سرا سارہ میک برائیڈ نے سینیٹ کی نشست میں 86 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کیے ہیں۔

واضح رہے کہ مختلف ریاستوں میں ووٹنگ مکمل ہو چکی ہے اور اب حتمی رزلٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY