اترپردیش میں سیکڑوں مسلمان لڑکیوں کو اغوا کے بعد جبری ہندو بنائے جانے کا انکشاف۔سیکڑوں مغوی مسلمان لڑکیوں کو زبردستی ہندو بناکر شادیاں کرادی گئیں
بی جے پی مسلم دشمنی میں تمام حدوں کو پار کرگئی۔ ریاست اترپردیش میں سیکڑوں مسلمان لڑکیوں کو اغوا کرکے جبری ہندو بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ یوگی ادتیہ ناتھ کی سرپرستی میں ہندو یووا واہنی نامی تنظیم اس گھناؤنے عمل میں ملوث ہے۔
اب تک سیکڑوں مغوی مسلمان لڑکیوں کو زبردستی ہندو بناکر شادیاں کرادی گئیں ہیں ۔ یو پی کے صرف ایک ضلع میں دو ہزار چودہ سے اکتوبر دو ہزار سولہ کے دوران کمسن مسلمان لڑکیوں کے اغوا اور لاپتہ ہونے کے چار سو کے لگ بھگ کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن کا اب تک کوئی علم نہیں ہو سکا ہے۔ حکومت اس حوالے سے متعلقین کی کوئی مدد نہیں کر رہی ہے










