ویل ڈن آسٹریلیا۔ الجیرین نژاد مسلمان مولوی عبدالناصر بن بریکا کی شہریت منسوخ

0
848

آسٹریلیا نے ایک الجیرین نژاد مسلمان مولوی عبدالناصر بن بریکا کی شہریت منسوخ کر دی ہے۔

شہریت منسوخ کی جانے والے عالمِ دین کو 2005 میں میلبرن میں فٹ بال میچ بم دھماکوں کا منصوبہ بنانے والے دہشت گردوں کی رہنمائی کرنے کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔

آسٹریلیا کے وزیر برائے امور داخلہ پیٹر ڈٹون کے مطابق عالم عبدالناصر بن بریکا پر الزام تھا کہ انہوں نے 2005 میں میلبورن میں ہونے والے ایک فٹ بال میچ کے دوران اسٹیڈیم میں بم دھماکے کی منصوبہ بندی کی تھی اور وہ منصوبہ بندی کرنے والے اس گروہ کے سربراہ بھی تھے

عبدالناصر بن بریکا وہ پہلے شخص ہوں گے جن کی شہریت آسٹریلیا میں ہوتے ہوئے منسوخ کی گئی ہے۔

عبدالناصر پر دہشت گردی کی تین دفعات عائد کی گئی تھیں اور انہیں پندرہ سال کی سزا سنائی گئی تھی، وہ اپنی سزا مکمل کرنے کے باوجود قید ہیں۔

آسٹریلوی قوانین کے تحت دہشت گردی میں ملوث کسی بھی شخص کو اپنی سزا ختم ہونے کے باوجود تین سال تک قید رکھا جا سکتا ہے۔

بن بریکا کے وکلا نے سزا کے بعد انہیں قید میں رکھنے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے، ان کے پاس 90 دن کا وقت ہے کہ وہ اپنا ویزا منسوخ کر کے الجیریا واپس جانے کی اپیل کریں۔

آسٹریلوی قوانین کے تحت کسی شخص کی شہریت صرف اس صورت میں منسوخ کی جا سکتی ہے اگر وہ دہری شہریت رکھتا ہو۔

SHARE

LEAVE A REPLY