مدینے کی ریاست؟ ماں نے تین بچیوں سمیت کنویں میں کود گئی

0
588

گوجرخان کے گاؤں گلیانہ میں گھریلو ناچاقی پر جھگڑے کے بعد ماں نے تین بچیوں کو کنویں میں پھینک کر خود بھی چھلانگ لگادی۔

افسوسناک واقعے میں تینوں بچیاں جاں بحق ہوگئیں جبکہ خاتون کو زخمی حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جاں بحق بچیوں میں 6 ماہ کی انیتا، تین سالہ ندا اور5سالہ ردا شامل ہیں۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق خاتون سونیا اس وقت تحصیل ہیڈکواٹراسپتال میں زیرعلاج ہے۔ واقعے کے خلاف تھانہ گوجر خان میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY