رہنما ن لیگ احسن اقبال نے عمران خان، فواد چوہدری اور قاسم سوری کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران سپریم کورٹ اور آئین سے بڑا ہے عمران نیازی نے نیشنل سکیورٹی کمیٹی اجلاس کے بارے میں بھی جھوٹ بولا، کسی رعایت کی گنجائش نہیں، امید کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ بھی اپنا کردار ادا کرے گی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان ن لیگ نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں پی سی او اور قبضے والی حالت ہے، عمران خان کے احکامات کی کوئی آئینی و قانونی حیثیت نہیں ہے، عمران خان کا جو بھی حکم مانے گا آرٹیکل 6 کا سامنا کرنا پڑے گا۔

رہنما ن لیگ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان آئینی بحران میں گھر چکا ہے، عمران خان نےاپنی کرسی بچانے کے لیے سول مارشل لاء لگایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہار دیکھی تو وکٹیں اکھاڑ کر میدان سے بھاگ گئے، ملک کی عالمی سطح پر جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY