حبیب بھائی احساس سے بھرپور لوگوں میں سے تھے،گلناز ابراہیم

0
1643

زندگی کی اساس دراصل احساس پر قائم ہے۔وہ تمام رشتے اور تعلق جن کے گرد ہماری زندگی گھومتی ہے وہ ایک ہی رشتہ ہےاور وہ ہے احساس کا رشتہ ۔ یہاں تک کہ خون کے رشتے بھی اس کے بغیر بے کیف سے لگتے ہیں ۔
آج کی مادی دنیا میں بھی کچھ اتنے مضبوط تعلق ہیں جو بظاہر لوگوں کی نظر میں اتنی اہمیت نہیں رکھتے لیکن وہ جو ایسے رشتہ احساس کی چھاؤں میں پلے ہوں وہ جانتے ہیں کہ ایسے لوگوں کا دنیا ئے فانی سے رخصت ہو جانا کیسا دکھ ہے۔
ہمارے پیارے بھائی حبیب حسین مرزا ایسے ہی احساس سے بھرپور لوگوں میں سے تھے، والدین اور بڑی بہنوں کے بعد زندگی کے زیر و بم سکھانے میں ان کا بہت بڑا کردار رہا۔
ان کی رہنمائی ،محبت اور خیال نے ہمیں بہت کچھ
سکھایا ۔ان کی تمام معاملات میں انتہائی دلچسپی ہمارے اور ھمارے والدین کے لیئے ہمیشہ باعث تقویت رہی۔
وہ ایک انتہائی محنتی ،دیانتدار اور فرض شناس بنک ملازم تھے تمام زندگی حبیب بنک میں رہ کر اپنی وفاداری نبھائی، صرف اپنی محنت اور ایمان داری سے اعلی عہدوں تک پہنچے ۔اپنے ساتھیوں اور تمام عملہ کے ساتھ
عزت و احترام کے ساتھ پیش آئیے ۔نظم و ضبط اور اخلاق و تہذیب ان کی شخصیت کی پہچان تھے۔
میں سمجھتی ہوں کہ رشتے صرف احساس کی آبجو ہوتےہیں، خون کا دشتہ ہونا ہی ضروری نہیں ہوتا ۔لہذا ان کے بچھڑ جانے کا احساس بھی اسی شدت سے ہوتا ہے۔
حبیب بھائی کے چلے جانے سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ پر ہونا بہت مشکل ہے ۔اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے اور منازل کو آسان کرے، امین
آپ ہمیں بہت یاد آئیں گے جب جب بھی پرانے قصے ہونگے خاص طور پر ہمارے لڑکپن کی باتیں ، والدین بھی گئے،نایاب بھی گئے،آپ بھی گئےا ۔اللہ تعالی معصومین علیہ السلام کے صدقے آپ سب پر ہمیشہ کرم فرمائے ۔امین

گلناز ابراہیم

SHARE

LEAVE A REPLY