وزیراعلیٰ سندھ کے مزید 5 مشیروں اور معاونین کی چھٹی ہوگئی، مولا بخش چانڈیو، انتھونی نوید، نادر خواجہ، اصغر جونیجو، عمر رحمان سے بھی استعفیٰ لے لیا گیا، اس سے قبل مشیر برائے محنت سعید غنی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
عدالتی فیصلے کے سندھ حکومت پر اثرات نظر آنا شروع ہوگئے، سندھ کابینہ کے غیر منتخب خصوصی معاونین سے استعفے لے لئے گئے، تمام افراد سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے استعفیٰ لیا۔
وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو، مشیر مائنز اصغر جونیو، معاونین، انتھونی نوید، نادر خواجہ اور رحمان ملک کے بیٹے عمر رحمان سے بھی استعفیٰ لے لیا گیا۔
اس سے قبل مشیر محنت سینیٹر سعید غنی نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
واضح رہے کہ عدالت عالیہ نے سندھ کابینہ میں شامل خصوصی معاونین اور مشیران کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا

SHARE

LEAVE A REPLY