میو اسپتال لاہورمیں گارڈ جعلی ڈاکٹر بن کر علاج کرتا رہا

0
915

لاہور کے میو اسپتال میں جعلی ڈاکٹر بن کر مریضہ کا علاج کرنے کے واقعہ پر وزیر صحت پنجاب نے نوٹس لے لیا۔

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔

یاسمین راشد نے سیکریٹری ہیلتھ کوتحقیقات کاحکم دے دیا۔

واضح رہے کہ لاہور کے میو اسپتال میں سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے 80 سال کی مریضہ کا سرجیکل ٹاور میں آپریشن کرنے کی خبر سامنے آئی تھی۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ 17 مئی کی شام کوخاتون کو پھوڑے کے علاج کیلئے سرجیکل ایمرجنسی میں لایا گیا۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ غلط آپریشن سےخون بند نہ ہوا لیکن پٹی کرکے گھر بھجوا دیا گیا، جبکہ سیکیورٹی گارڈ خود کو ڈاکٹر ظاہر کرکے 2 روز تک گھر میں مریضہ کی پٹی بھی کرتا رہا، مریضہ کا خون بند نہ ہونے سے حالت بگڑ گئی۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ مریضہ کو دوبارہ اسپتال لایا گیا توحقیقت سامنے آئی۔

میو اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر افتخار کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے سیکیورٹی اہلکار وحید بٹ کو پولیس کے حوالے کردیا، آپریشن تھیٹر میں ڈیوٹی پر مامور ملازم عثمان بٹ کو معطل کر دیا گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY