اسلام اور ماحول ۔ انجینئر کرنل ممتاز حسین

4
995

اسلام اور ماحول ۔ اکیسویں صدی کے عظیم محقق انجینئر کرنل ممتاز حسین کی کاوش الللہ کی نوازش

منشا قاضی
حسب منشا

اگر آپ اپنے دل و دماغ کو روشن رکھنا چاھتے ھیں تو اچھی کتاب کو اپنا دوست بنا لو اور پھر تم اپنے اندر روشنی کا سامان دوسروں کو بھی فراہم کریں گے ، انجینئر کرنل ممتاز حسین جو اپنے آپ کو اذکار رفتہ میں شمار کرتے ھیں مگر میں جب ان کا کام دیکھتا ھوں تو ان کے سامنے اذکار رفتہ حضرات کف افسوس ملنے لگ جاتے ھیں کہ ھم تو آرام کر رھے ھیں اور یہ شخص دھوپ میں چھاؤں تخلیق کر رھا ہے ، عقل دنگ ، دماغ ساکن ، دل جامد اور منطق جواب دے جاتی ہے کہ یہ شخص ھے یا ادارہ جس نے

Islam & Environment ( Social , Economic , Cultural , Corporate and Political Environments)

پر دو ضخیم جلدوں پر 1124 صفحات پر مشتمل خوبصورت ، دیدہ زیب اور دلفریب مناظر سے مزین و آراستہ کتب ہم تن آسانوں کے ہاتھ میں پکڑا دی ھیں ، اچھا چہرہ اور اچھی کتاب میری کمزوری ھے اور ان دو چیزوں کا حسن ھمیشہ برقرار رہتا ہے ،اچھی کتاب پڑھنے سے آپ بڑے بڑے مؤرخوں بڑے بڑے مصنفوں بڑے بڑے حکماء اور فلاسفروں سے ہمکلام ہو سکیں گے اور ممکن ھے کہ کسی دن خود بھی ویسے ہی بن جائیں اور اس دنیا کی مختلف النوع تکلیفوں ، بے انصافیوں اور ظلم و بدی کے ماحول میں کچھ بہتری پیدا کرنے میں کامیاب ہو جائیں ، انجینئر کرنل ممتاز حسین کا امتیاز یہی آپ کو ممتاز کرتا ھے کہ آپ نے قرآنِ مجید کا بغور مطالعہ کیا ھے اور صرف مطالعہ ھی نہیں کیا ھے بلکہ اسے سمجھا بھی ھے اور پھر کہیں جا کر خامہ فرسائی کی سعادت حاصل کی ھے ، آپ فیض رساں انسان اور ھمدرد آدمی ہیں اور دنیا میں صرف ایک چیز ایسی ھے جو ہر حال میں انسان کے لئیے مناسب ھے اور وہ ہے اچھی کتاب جو بچپن ، جوانی ، بڑھاپے ، خوشی اور غم میں ھر وقت آپ کی بے ضرر ساتھی ھے ، کرنل ممتاز حسین کی سوچ کا دائرہ بہت وسیع ھے اگر سوچ محدود ھوتی تو یہ کتاب نہ لکھی جا سکتی آپ کا ذوق مطالعہ بھی آپ کی سوچ کو پر فراھم کرتا ھے اور اڑتے پھرتے دنیا کے حیرت انگیز انقلابی عجوبوں اور منصوبوں پر کام کر سکتے ھیں ، اس کتاب کے پیچھے بہت بڑا ذہن اور وسیع تجربہ کار فرما ھے جو آپ کو کتاب کی ھر سطر اور لفظ و معانی میں ملے گا ، یہ کتاب دنیا کے ادیبوں ، شاعروں ، انشا پردازوں کو اپنی طرف مائل کرئے یا نہ کرئے سماجی سائنسدانوں کی توجہ کا مرکز و محور بن جائے گی ، قرآن حکیم کی تعلیم پاکیزگی اور طہارت سے عبارت ھے صفائی نصف ایمان ھے کرنل ممتاز حسین نے پورے ایمان کی بات کی ھے ، مغرب کے کسی دانشور کا قول نقل کرتے ہوئے مسرت محسوس کر رھا ھوں وہ کہتا ھے کہ اگر دنیا کی تمام سلطنتوں کے تاج میری کتابوں اور میرے شوق مطالعہ کے عوض میرے پاؤں پر رکھ دیئے جائیں تو میں ان سب کو ٹھکرا دوں گا ، انجینئر کرنل ممتاز حسین نے وہ کام کیا ھے جو ایک ادارہ بھی شاید نہ کر سکتا ، پورے انسانی حقوق اور فرائض کے ساتھ آمدنی اور اخراجات میں بھی توازن ، اعتدال اور میانہ روی کی فضا پیدا کی ھے ، تب جا کر شفاف ماحول اور صالح معاشرے کے محل کی تعمیر میں خشت اول کو مقام ملا ھے ، الللہ تعالیٰ نے یہ کائنات توازن پر تخلیق کی ھے اور ھم نے اس کا توازن بگاڑ دیا ھے ، جس کا اندازہ حضرت انسان کی اپنی دنیا سے لگایا جا سکتا ھے ، انسان بھی ایک پوری دنیا ھے اس کا اپنا بھی جب توازن برقرار نہیں رہتا تو شوگر ، فشار خون ، عارضہ ء قلب لاحق ہو جاتے ھیں ، باد ، نار ، آب اور تراب کا توازن بگڑا ادھر انسان بے بس ھو جاتا ھے ،
زندگی کیا ھے عناصر میں ظہور ترتیب
موت کیا ھے انہی اجزا کا پریشاں ھونا
کرنل ممتاز حسین نے اکیسویں صدی کے دوسرے عشرے کے آغاز پر ملت انسانیہ کو عظیم تحفہ دیا ھے جو ہماری نسلوں کے ہاتھوں میں بہت اچھا لگے گا عسکری دانشور کی سوچ نے حیرت انگیز انقلابی تبدیلیوں کی فطرتی سائنس پیش کی ہے جسے دنیا کا کوئی مفکر ، دانشور اور مصنف جھٹلا نہ سکے گا ، ممتاز ماہر ماحولیات محترمہ ڈاکٹر سامعہ سیف نے اس تصنیف کو نسل نو کے لئیے بہت بڑا قیمتی سرمایہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ بقول شاعر
بارود کے بدلے ہاتھوں میں آ جائے کتاب تو اچھا ہے
اے کاش ! ہماری آنکھوں کا اکیسواں خواب تو اچھا ہو
محترمہ مریم اعجاز صدر روٹری کلب آف لاھور گیریژن نے اس کتاب کی اشاعت کے عقب میں مصنف کا خون جگر بھی شامل ھے ، کیونکہ
اس قدر گوندھنا پڑتی ہے لہو سے مٹی
ہاتھ گھل جاتے ہیں تب کوزہ گری آتی ہے
پاکستان ٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے سابق مینجنگ ڈائریکٹر جناب مسعود علی خان نے اسلام اور ماحولیات  کو پوری دنیا کی
لائبریریوں میں دو دو نسخے دنیا بھر کے حکومتوں کو خرید کر رکھنے اور تعلیمی نصاب میں ماحولیات کا خصوصی مضمون ھونا وقت کی ضرورت ھے ، اس کتاب کو بڑے اہتمام سے

The Environ Publication Lahore Pakistan

نے شائع کیا ھے اور اس کی قیمت ایک ھزار پہلے ایک ایڈیشن کی بہت کم رکھی گئی ھے ، رابطے کے لئیے

Whatsapp Colonel Mumtaz 00447933926789 042.35693401
03314319933 03334256014

فون کر کے یہ خوبصورت قرانی آیات کی روشنی میں ماحول کی پاکیزگی اور طہارت و صفائی نصف ایمان کا تحفظ یقیناً محفوظ کر سکتے ہیں ، کتاب کے مصنف اس وقت وہاں ہیں جہاں ہمارے اسلاف کی نشانیاں لندن لائبریری میں موجود ھیں ، جنہیں اقبال وہاں دیکھتے تھے تو ان کا دل سیپارہ ھو جاتا تھا آج حب الوطنی کے پیکر متحرک جناب انجینئر کرنل ممتاز حسین اس بحر بیکراں میں غوطہ زن ہیں اور ھم تن آسانوں کے لیئے مشکلات کی تکلیف جھیل رہے ہیں ،
وہ جو میں نے تراشے تھے تیرے تصور میں کبھی
وہ بھی لے گئے میرے گھر سے بچاری پتھر
اکیلا انسان جس نے پہاڑوں کی چوٹیوں کو چھو جانے والا کام کیا ہے اور وہ ابھی بھی اپنے کام سے مطمئن نہیں ہیں وہ خوب سے خوب تر کی جستجو میں اپنی آرزو جگا رہے ھیں اور ان کی پذیرائی ھونی چائیے ،
شفق لہو میں نہائی سحر اداس ھوئی
کلی نے جان گنوا دی شگفتگی کے لئیے

SHARE

4 COMMENTS

    • بہت محترم ممتاز حسین صاحب، سلام رحمت۔ آپ چاہیں تو پندرہ روزہ بنیاد پر اس موضوع پر عالمی اخبار کے لیئے ضرور لکھیں
      صفدر ھمدانی

  1. Allah willing I will do so. I will write in urdu.
    Please contact me on : theenvironmonitor @gmail.com
    WhatsApp 00447933926789
    92 3314319933
    Mumtaz

  2. Sorry for contacting late. Please send a copy of your AKHBAR..M home address:
    2 Cornwell close Wilmslow SK9 2QH

LEAVE A REPLY