ترک پولیس نے شدت پسند گروہ داعش کی طرف سے یورپ میں مسلح حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کے شبے میں2 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترکی کی سرکاری خبر ایجنسی انادولو کے مطابق ان مشتبہ افراد کو پولیس کے 10 روزہ آپریشن کے بعد حراست میں لیا گیا۔ گرفتار شدگان 45 سالہ ڈینش شہری محمد لبن اور38 سالہ سویڈش شہری توفیق صالح بتائے گئے ہیں۔ خبرایجنسی کےمطابق دونوں مشتبہ افراد گزشتہ 3 ماہ سے شام میں بھاری ہتھیاروں اور دھماکہ خیز مواد کے استعمال کی تربیت حاصل کر رہے تھے۔

ترک حکام نے تصدیق کردی ہے کہ سویڈن کے شہری توفیق صالح کے بارے میں معلومات اس کی بیوی نے مہیا کی تھیں

SHARE

LEAVE A REPLY